"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
کیا epilepsy والے کے مریض پر روزہ واجب ہے ( ایسا مرض جس کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے جنون پیدا ہوجاتا ہے ) ؟
الحمد للہ.
جی ہاں رمضان میں بے ہوشی والے شخص پر رمضان کے روزے واجب ہے اوراس سے روزے ساقط نہيں ہوتے ۔
شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی سے مندرجہ ذیل سوال پوچھا گیا :
ایک شخص کچھ گھنٹوں کےلیے اپنی ہوش کھوبیٹھتا ہے توکیا اس پرروزے واجب ہیں ؟
شیخ رحمہ اللہ تعالی کا جواب تھا :
اگر تو کچھ گھنٹوں کےلیے بے ہوش ہوتا ہو تو اس پر روزے واجب ہیں ، جیسا کہ کچھ وقت تک سونے والے شخص پر بھی روزے واجب ہيں ، اوراس کا کچھ دیر کے لیے دن یا رات کےوقت اپنی ہوش کھوبیٹھنا روزے کے وجوب کو ختم نہيں کرتا ، بلکہ اس پرروزے واجب ہيں ۔ ا ھـ
دیکھیں فتاوی الشیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی ( 15 / 210 ) ۔
لیکن ۔۔۔ جب جب وہ زیادہ دیر بے ہوش رہے یعنی ( طلوع فجر سے غروب شمس )مکمل دن ہی ہوش نہ کرے تواس کا روزہ رکھنا صحیح نہیں بلکہ وہ اس کی قضاء کرے گا ، لیکن اگر وہ دن کے دوران ہوش میں آجائے تو اس کا روزہ صحیح ہے ۔
آپ مزید تفصیل کےلیے سوال نمبر ( 9245 ) اور ( 12425 ) کے جوابات کا مطالعہ کریں ۔
واللہ اعلم .