اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

امانت میں تصرف اوراس سےفائدہ حاصل کرنے کا حکم

24-12-2003

سوال 4849

میرے پاس ایک شخص نے کچھ رقم امانت رکھی تومیں نے اس مبلغ سے فائدہ حاصل کیا اورکاروبار کیا ، جب وہ شخص آیا تومیں نے اسے سارا مال واپس کردیا لیکن اس کے مال سے فائدہ لینے کے بارہ میں کچھ بھی نہ بتایا، تو کیا میرا ایسا کرنا جائز ہے کہ نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


جب کوئي شخص آپ کے پاس امانت رکھے تواس میں آپ بغیراجازت تصرف نہيں کرسکتے ۔۔ آپ پراس کی حفاظت اس طرح کرنا ضروری ہے جس طرح اس جیسی اشیاء کی حفاظت کی جاتی ہے ۔

اوراگرآپ نے اس کی اجازت کے بغیر اس میں کوئي تصرف کیا توآپ اس سے معافی مانگیں اگر معاف کردے توٹھیک وگرنہ اسے اس کا مال منافع سمیت واپس کرنا ہوگا ، یا پھر آپ اس نے نصف یا کسی اورحصہ پرمصالحت کرلیں ، اس لیے کہ مسلمانوں کے مابین صلح کرنا جائز ہے لیکن ایسی صلح نہيں ہونی چاہیے جس سے کوئي حلال چیز حرام ہویاپھر حرام چيز حلال کرلی جائے ۔

واللہ اعلم .

ضمانت دینا
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔