"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اور اس میں کوئ شک نہي کہ جن عقائد کا آپ نے سوال میں ذکر کیا ہے وہ عقائد صحیح نہيں بلکہ بدعتیوں کے عقائد ہیں جن کی کوئ دلیل نہیں تویہ اعتقادات رکھنے والے اللہ تبارک وتعالی کی صفات کا انکارکرتے ہیں ، مثلا اللہ سبحانہ وتعالی کی صفت ہاتھ کی تفسیر قوت اور قدرت کے ساتھ کرتے ہیں حالانکہ اللہ تبارک وتعالی نے اپنے لۓ ھاتھ کو اس طرح ثابت کیا ہے جس طرح اس نے چاہا ۔
اور اسی طرح یہ بھی گمان کرتے ہیں کہ اللہ تعالی ہر جگہ میں ہے اور اللہ سبحانہ و تعالی کی صفات استواء اور علواور اس طرح کی دوسری صفات کا انکار کرتے ہیں ، اور اسی طرح رافضہ جو کہ صحابہ پر سب وشتم کرتے تویہ کفریہ کام ہے اور روافض کے پاس اس کی کوئ دلیل نہیں ۔
تو اس مسئلہ میں آپ کو ہماری یہ نصیحت ہے کہ اگر یہ لوگ اپنے اعتقادات سے باز نہیں آتے تو آپ ان سے دور ہو جائيں ، اور یہ کوشش جاری رکھیں کہ وہ اس عقیدہ کو ترک کردیں اور آپ ان کے سامنے عقیدہ سلفیہ کی کتابیں رکھیں ، اور اسی طرح انہیں ان کتابوں سے دلائل دیں جن میں اس طرح کے بدعتی لوگوں کے شبہات کا مناقشہ کیا گیا ہے مثلا عثمان بن سعید الدارمی کی کتابیں ، جو کہ جھمیہ اور دوسروں کے رد میں لکھی ہیں تو اگر یہ لوگ نہ مانہیں تو ان سے میل جول نہ رکھواورعلیحدگی اختیار کرلو ، اور ان کے پیچھے نماز بھی نہ پڑھو ، بلکہ وہ لوگ تلاش کرو جو کہ سلفی عقیدہ کے مالک ہوں ۔ .