جمعہ 10 شوال 1445 - 19 اپریل 2024
اردو

خاوند پر اخراجات نہ دينے كا دعوى كرنے پر عدالت نے طلاق كا آرڈر جارى كر ديا

125405

تاریخ اشاعت : 09-01-2013

مشاہدات : 3143

سوال

ميرا خاوند ملك سے باہر گيا مجھى علم نہيں وہ كہاں ہے اور نہ ہى وہ مجھ سے رابطہ ركھتا ہے، ميرا ايك بيٹا اور بيٹى ہے، ميں نے عدالت ميں طلاق كا مقدمہ كيا اور خاوند كى غير موجودگى ميں عدالت سے طلاق لے كر اپنے بچوں كو خاوند كے گھر والوں كے پاس چھوڑ ديا، تو كيا مجھے باقى مانندہ مہر اور نان و نفقہ لينے كا حق ہے ؟
يہ علم ميں رہے كہ ميں عدالت ميں اپنے حقوق سے دستبردار نہيں ہوئى، عدالت ميں تو وكيل كے كہنے پر ميں نے يہى كچھ بتايا ہے، ليكن حقيقت اس كے برعكس ہے، وہ اس طرح كہ:
ميرا خاوند كام كاج كے ليے دوسرے ملك گيا اور مجھے بچوں سميت اپنے گھر والوں كے پاس اس اميد كے ساتھ چھوڑ گيا كہ وہ جتى جلدى ہو سكا انہيں وہيں بلا لےگا، ليكن تين برس گزرنے تك خاوند ہميں وہاں نہ بلا سكا، ليكن اس عرصہ ميں وہ ہميں خرچ وغيرہ بھيجتا رہا، اور اسى طرح ميرے سسرال والے بھى سارا خرچ برداشت كرتے رہے، جب ميں نے خاوند سے طلاق كا مطالبہ كيا تو خاوند نے قبول نہيں كيا، مجھے كہنے لگا اگر تم طلاق كا ارادہ تبديل كر لو تو ميں واپس آ جاتا ہوں، ليكن ميں طلاق پر مصر رہى كہ ہر حالت ميں طلاق لوں گى، خاوند نے طلاق دينے سے انكار كر ديا اور بچوں كو بھى ميرے ساتھ نہيں رہنے ديا.
كہنےلگا: اگر طلاق چاہتى ہو تو پھر عدالت سے رجوع كرنا پڑيگا، اس كے بغير طلاق نہيں مل سكتى، ميرا سوال يہ ہے كہ اس ميں ميرا موقف كيا ہونا چاہيے. اور كيا ميں قانون اور شريعت كے اعتبار سے نفقہ كا حق ركھتى ہوں يا نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اول:

درج ذيل حديث كى بنا پر بغير كسى شرعى سبب كے عورت كے ليے طلاق طلب كرنا جائز نہيں:

ثوبان رضى اللہ تعالى عنہ بيان كرتے ہيں كہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے فرمايا:

" جس عورت نے بھى بغير كسى سبب كے طلاق طلب كى اس پر جنت كى خوشبو حرام ہے "

سنن ابو داود حديث نمبر ( 2226 ) سنن ترمذى حديث نمبر ( 1187 ) سنن ابن ماجہ حديث نمبر ( 2055 ) علامہ البانى رحمہ اللہ نے صحيح ابو داود ميں اسے صحيح قرار ديا ہے.

طلاق طلب كرنے كے ليے شرعى اور مباح اسباب ميں خاوند كى جانب سے بيوى كے ساتھ سوء معاشرت، اور نان و نفقہ نہ دينا، اور بيوى كى اجازت كے بغير بيوى سے چھ ماہ سے زائد دور رہنا، اور بيوى كا اپنے خاوند كو اس طرح ناپسند كرنا شامل ہے كہ وہ خاوند كے ساتھ رہنا ہى نہ چاہتى ہو اور اس كے ليے خاوند كے ساتھ رہنا مشكل ہو جائے.

دوم:

اگر تو عدالت كى جانب سے اسے ان جھوٹے دعوؤں كى بنا پر طلاق كا فيصلہ ہوا ہے تو حقيقت ميں يہ يہ فيصلہ حقيقتا معتبر نہيں ہوگا، آپ كو چاہيے كہ آپ عدالت ميں حقيقت حال كا ذكر كريں، اور طلاق لينے كا كوئى سبب بيان كريں، يا پھر اپنے خاوند كے ساتھ سمجھوتہ كريں كہ وہ آپ كو طلاق دے دے، يا پھر آپ خلع لينے كے ليے آپ باقى مانندہ مہر وغيرہ سے دستبردار ہو جائيں.

سوم:

آپ كے بيان كے مطابق جب خاوند آپ كے اخراجات برداشت كرتا رہا ہے اور آپ كو ضرورت كے ليے رقم مہيا كرتا رہا ہے تو پھر آپ كے ليے خاوند ملك سے باہر رہنے كے عرصہ كے اخراجات كا مطالبہ كرنا شرعا جائز نہيں ہے.

عدالت نے تو آپ كے جھوٹ كى بنا پر اس عرصہ كے اخراجات دينے كا فيصلہ كيا ہے، اگر عدالت نے يہ فيصلہ كر بھى ديا ہے تو پھر بھى آپ كے ليے ان اخراجات ميں سے كچھ بھى لينا حلال نہيں ہوگا؛ كيونكہ عدالت كا فيصلہ كسى حرام كو مباح نہيں كر سكتا.

كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" ميں تو يقينا ايك انسان ہوں، اور تم ميرے پاس اپنے جھگڑے لے كر آتے ہو، اور يہ ہو سكتا ہے كہ تم ميں سے كوئى ايك دوسرے شخص سے اپنى دليل اور حجت بيان كرنے ميں زيادہ ماہر ہو، اور ميں اس كى كلام سن كر ايك فيصلہ كر ديتا ہوں، لہذا ميں نے جس كے ليے بھى اس كے دوسرے مسلمان شخص كے حق ميں سے كوئى فيصلہ كر ديا تو ميں اس كے ليے آگ كا ايك ٹكڑا كاٹ كر دے رہا ہوں "

صحيح بخارى حديث نمبر ( 6967 ) صحيح مسلم حديث نمبر ( 1713 ).

رہا طلاق كے بعد نفقہ كا مسئلہ تو اس ميں درج ذيل تفصيل پائى جاتى ہے:

رجعى طلاق والى عورت جب تك عدت ميں ہے اسے خاوند نان و نفقہ دےگا، ليكن اگر طلاق بائن ہو تو پھر نہ تو اسے نان و نفقہ ديا جائيگا، اور نہ ہى رہائش، ليكن اگر وہ حاملہ ہو تو وضع حمل تك نان و نفقہ اور رہائش دى جائيگى.

مزيد تفصيل كے ليے آپ سوال نمبر ( 82641 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.

چہارم:

باقى مانندہ مہر يعنى مہر مؤجل عورت كا حق ہے خاوند كو اس پر ظلم و زيادتى كرتے ہوئے ہضم نہيں كر جانا چاہيے چاہے طلاق ہو جائے يا پھر خاوند كے ساتھ ہى ہو يہ ادا كرنا ہو گا، ليكن اگر عورت اپنى خوشى و رضامندى سے بغير كسى دباؤ كے اس مہر سے دستبردار ہو جائے يا پھر خلع لينے كے بدلہ ميں چھوڑ دے.

ہمارى آپ كو يہى نصيحت ہے كہ آپ اللہ تعالى كا ڈر اور تقوى اختيار كرتے ہوئے بغير كسى شرعى سبب كے طلاق كا مطالبہ مت كريں، اور جو آپ كے ليے حلال نہيں اسے حاصل كرنے سے شديد احتراز كريں، كيونكہ كسى دوسرے پر ظلم كرنا اور ناحق مال كھانے كا انجام سوائے نقصان و خسارہ كے كچھ نہيں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب