121270: تراویح کی رکعات کے درمیان نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر با آوازِ بلند درود پڑھنے کا حکم


سوال: تراویح کی رکعات کے درمیان نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر با آوازِ بلند درود ، اور خلفائے راشدین کیلئے رضائے الہی کی دعا کرنے کا کیا حکم ہے؟

الحمد للہ:

"ہمارے علم کے مطابق شریعت مطہرہ میں ایسی کوئی بات نہیں ہے، بلکہ یہ ایک نئی ایجاد کردہ بدعت ہے، اس لئے اس سے اجتناب ضروری ہے، اور اس امت کی اصلاح اسی انداز سے ممکن ہے جیسے اس امت کے ابتدائی دور میں ہوئی تھی، اور وہ ہے اتباعِ کتاب و سنت ، سلف صالحین کے منہج کی پیروی، اور اس کے علاوہ جو کچھ بھی ہے اس سے دور رہا جائے" انتہی

مجموع فتاوى شيخ ابن باز" (11/369)

اسی طرح آپ سوال نمبر (50718)کا جواب بھی ملاحظہ کریں۔

واللہ اعلم .

اسلام سوال وجواب ویب سائٹ
Create Comments