بدھ 26 جمادی اولی 1446 - 27 نومبر 2024
اردو

راز داری کے اصول


تاریخ نفاذ:
01-09-2018
1.    پیش لفظ:
1.1.    راز داری کے یہ اصول اس لیے لکھے گئے ہیں تاکہ ہم اپنی ویب سائٹ کے زائرین کی راز داری یقینی بنانے کیلیے اپنا عزم مصمم واضح کر دیں۔ لہذا درج ذیل سطور میں islamqa.info کے ذریعے معلومات جمع کرنے اور انہیں استعمال میں لانے کی مکمل تفصیلات ہیں۔
1.2.    islamqa.info ویب سائٹ دو طریقوں سے زائرین کی معلومات جمع کرتی ہے:
I.    ہوسٹنگ ویب سرور کے ذریعے خود کار طریقے سے جمع کی گئی معلومات ۔
II.    ایسی معلومات جو زائرین کرام اختیاری رجسٹریشن کے ذریعے ویب سائٹ کے مختلف فارموں کو پر کر کے دیتے ہیں، مثلاً: "ویب سائٹ میں رجسٹریشن"، "ڈاک لسٹ" اور "ہم سے رابطہ" وغیرہ۔
2.    خود کار طریقے سے جمع کردہ معلومات:
2.1.    ہوسٹ سرور زائرین کے بارے میں خود کار طریقے سے کچھ معلومات محفوظ کرتا ہے، ان معلومات میں ویب سائٹ دیکھنے کا وقت، آپ کا آئی پی ایڈریس، ویب براؤزر کا نام، سسٹم میں نصب شدہ آپریٹنگ سسٹم، اور جس صفحے سے آپ ہماری ویب سائٹ کی جانب منتقل ہوئے اس کا (URL)شامل ہوتے ہیں۔
2.2.    ان معلومات کی بنا پر ہم ویب سائٹ کے مواد کو زائرین کی ضروریات کے مطابق بہتر بنا سکتے ہیں، اور ویب سائٹ کو ہیکنگ سے محفوظ بھی کر سکتے ہیں ۔
3.    زائرین کی جانب سے فراہم کر دہ معلومات:
3.1.    ویب سائٹ پر موجود مختلف فارموں کو پر کر کے زائرین کی جانب سے جو معلومات ہمیں فراہم کی جاتی ہیں ان کی بدولت ہمیں زائرین کا تعاون کرنے میں مدد ملتی ہے، ہم انہیں مفید معلومات فراہم کرتے ہیں اور ان سے رابطہ کر سکتے ہیں، ساتھ ہی ساتھ ہمیں ویب سائٹ کے مواد کو زائرین کی ضروریات کے مطابق بہتر بنانے میں مدد بھی ملتی ہے۔
3.2.    ان فارموں میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جن میں زائرین کرام سے ذاتی نوعیت کی معلومات بھی مانگی جاتی ہیں، (مثلاً: نام، ایمیل ایڈریس، عمر اور جنس وغیرہ۔۔۔) تو ان فارموں کے ذریعے جو معلومات جمع کی جاتی ہیں یہ صرف جواب دینے ،زائرین سے رابطہ اور ویب سائٹ صارف کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔
3.3.    عدالتی کاروائی کے علاوہ کسی بھی حالت میں ان معلومات کا دوسروں کے ساتھ تبادلہ نہیں کیا جاتا، چاہے یہ تبادلہ محض دیکھنے کی حد تک ہو یا ان معلومات کو فروخت کرنے کی صورت میں ، نیز کسی بھی فریق ثالث کو یہ معلومات نہیں دی جاتیں چاہے وہ تشہیری مہم چلانے والے ہوں یا مالی تعاون کرنے والے، یا کوئی اور۔ لیکن یہ ممکن ہے کہ ہم تشہیری مہم چلانے والوں کو مجموعی اعداد و شمار فراہم کر دیں جن کی وجہ سے ہمارے کسی بھی محترم زائر کی شخصیت کو پہچانا نہ جا سکے۔ لہذا تشہیری مہم چلانے والے ہوں یا مالی تعاون پیش کرنے والے کچھ بھی ہو جائے کسی بھی فریق ثالث کو کسی قسم کی ذاتی نوعیت کی معلومات ہرگز فراہم نہیں کی جائیں گی۔
4.    بیرونی روابط:
4.1.    اس ویب سائٹ میں دیگر بیرونی ویب سائٹس کے روابط بھی موجود ہیں، لہذا islamqa.info ویب سائٹ ان بیرونی ویب سائٹس کے راز داری کے اصولوں یا ان کی جانب سے پیش کردہ مواد کی یکسر ذمہ دار نہیں ہے۔
5.    بیرونی خدمات:
5.1.    اس ویب سائٹ میں ایسی خدمات استعمال کی گئی ہیں جو ٹریکنگ، اور زائرین سے متعلق اعداد و شمار کا تجزیہ کرتی ہیں، یہ خدمات Google Analytics جیسی ویب سائٹ کی جانب سے فراہم کی جاتی ہیں، تو islamqa.info ویب سائٹ زیر استعمال تمام تر بیرونی خدمات کے لیے محفوظ ترین اور قابل اعتماد خدمات کے انتخاب کی پوری کوشش کرتی ہے، نیز معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اعلی درجے کے تمام ضروری معیاروں کا اہتمام کیے ہوئے ہے۔
6.    انفارمیشن سیکورٹی:
6.1.    islamqa.info ویب سائٹ معلومات کے تحفظ اور چوری سے بچاؤ کے لیے سنجیدگی کے ساتھ ضروری وسائل میسر رکھے گی، نیز ان معلومات کے غلط استعمال یا ہمارے پاس موجود معلومات میں تحریف ہونے سے محفوظ بنائے گی۔ اس کے لیے ان معلومات کی اسٹوریج یا انہیں منتقل کرنے کے دوران ان تک رسائی کی صلاحیت انتہائی ممکنہ حد تک کم رکھی جائے گی۔
7.    ویب سائٹ ڈاک لسٹ:
7.1.    islamqa.info ویب سائٹ کی جانب سے وقتاً فوقتاً ایمیل ڈاک بھیجی جائے گی جس میں islamqa.info ویب سائٹ کی معلومات ہوں گی۔
آپ ویب سائٹ کی اس سروس کو استعمال کرتے ہوئے اقرار کرتے ہیں کہ آپ ایمیل ڈاک کو وصول کریں گے۔ آپ کسی بھی وقت ہر ایمیل کے آخر میں موجود ربط کے ذریعے اس سروس کو منقطع کر سکتے ہیں۔
7.2.    ویب سائٹ کی جانب سے کسی بھی قسم کے غیر پسندیدہ Spam تشہیری پیغامات ارسال نہیں کئے جائیں گے؛ کیونکہ یہ دوسروں کو تنگ کرنے کا باعث بنتے ہیں اور وقت ضائع کرتے ہیں۔
8.    راز داری کے اصولوں میں تبدیلی:
یہ بات اچھی طرح ذہن نشین کر لیں کہ ہم راز داری کے اصولوں کی ضرورت کے مطابق نظر ثانی کرتے رہیں گے ؛ چنانچہ یہ ممکن ہے کہ ان میں کوئی ترمیم کر دی جائے، تو اسی وقت ہم ترمیم کا اعلان کریں گے اور صارفین سے رابطہ کر کے ایک بار پھر ان سے منظوری طلب کریں گے۔ 
9.    ذاتی معلومات میں ترمیم اور حذف:
9.1.    ہمارے پاس محفوظ اپنی ذاتی معلومات حذف کرنے کے لیے آپ ہم سے درج ذیل ایمیل پر رابطہ کر سکتے ہیں: [email protected] 
9.2.    ہمارے پاس محفوظ اپنی ذاتی معلومات میں آپ ذاتی صفحہ پر جا کر خود ترمیم کر سکتے ہیں۔
10.    ویب سائٹ سے رابطہ:
10.1.    islamqa.info ویب سائٹ کی انتظامیہ سے رابطہ کرنے کیلیے آپ "تاثرات بھیجیں" کا فارم استعمال کر سکتے ہیں۔