منگل 25 جمادی اولی 1446 - 26 نومبر 2024
اردو

رہنمائے صارف

رہنمائے صارف میں ویب سائٹ پر پیش کی جانے والی خدمات استعمال کرنے کا مفصل طریقہ بیان کیا گیا ہے، آپ استعمال کا طریقہ سیکھنے کیلیے مخصوص ویڈیو بھی دیکھ سکتے ہیں تاکہ آپ آسانی کے ساتھ خدمات استعمال کر سکیں۔

ویب سائٹ پر رجسٹریشن:

ویب سائٹ پر رجسٹریشن کیلیے صفحے کی بائیں جانب لاگ ان  پر کلک کریں۔

 

صارف اپنا اکاؤنٹ  دو طرح سے بنا سکتا ہے:

پہلا طریقہ: "نیا اکاؤنٹ بنائیں" پر کلک کریں۔

پھر صارف اپنا نام ، ایمیل ایڈریس اور پاسورڈ درج کرے اور پھر "اکاؤنٹ بنائیں" پر کلک کرے۔

 

 

رجسٹریشن کے وقت درج کردہ ایمیل ایڈریس پر صارف کو ایک پیغام موصول ہو گا،  اپنا اکاؤنٹ فعال کرنے کیلیے بذریعہ ایمیل موصول ہونے والے پیغام تک رسائی ضروری ہے؛ تبھی صارف ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ میں داخل ہو سکے گا۔

اگر ان باکس میں یہ پیغام نظر نہیں آتا تو پھر spam  یا فضول ایمیل کے فولڈر میں اسے تلاش کریں۔

بذریعہ ایمیل اکاؤنٹ فعال کرنے کے بعد صارف کو ایک بار پھر لاگ ان صفحے پر لوٹا دیا جائے گا اور صارف لاگ ان  ہو گا۔

اس کیلیے صارف لاگ ان  ہونے کیلیے ضروری معلومات فراہم کرے گا اور اسے ایک پیغام نظر آئے گا: (آپ کامیابی کے ساتھ لاگ ان ہو گئے ہیں)

 

دوسرا طریقہ: سوشل میڈیا  (فیس بک، گوگل اور ٹویٹر) کے ذریعے رجسٹریشن۔