10430: تجارتی اعلانات کرکے تاجروں کوچندہ دینے کی ترغیب دینا


تحفیظ القرآن کے بعض مراکز کچھ تاجرحضرات کوچندہ دینے کی اپیل کرتے ہیں اوراس میں یہ ذکر کیا جاتا ہے کہ آپ کا تجارتی اعلان مدرسہ کے اوراق میں شامل کیا جائے گا توکیا اس طرح کے اعلانات کرنے جائز ہیں ؟

Published Date: 2004-07-21

الحمدللہ

میں نے مندرجہ بالا سوال فضیلۃ الشیخ محمد بن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے پیش کیا توان کا جواب تھا :

چندہ دینے والے کے لیے اس بات کی ممانعت ہے کہ وہ چندہ دنیا کی خاطر جمع کروائے ، لھذا ( اپیل میں ) یہ جملہ ذکر نہيں کرنا چاہیے ۔

واللہ اعلم.

الشیخ محمد صالح المنجد
Create Comments