13502: موبائل فون ميں موسيقى پر مشتمل ٹون حرام ہے


اس وقت بہت سے موبائل فونز ميں موسيقى پر مشتمل ٹون پائى جاتى ہيں، تو كيا عام گھنٹى اور ٹون كى جگہ يہ موسيقى والى ٹون لگانى جائز ہے ؟

Published Date: 2007-07-30

الحمد للہ:

ٹيلى فون يا دوسرے آلات ميں موسيقى پر مشتمل ٹون لگانى جائز نہيں، كيونكہ موسيقى سننا حرام ہے، جيسا كہ اس كى حرمت كتاب و سنت كے شرعى دلائل سے ثابت ہوتى ہے.

بلكہ اس كے بدلے عام گھنٹى اور ٹون استعمال كى جا سكتى ہے، اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.

اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

مستقلى فتوى اينڈ علمى ريسرچ كميٹى سعودى عرب
ماخوذ از: الدعوۃ ميگزين ( عربى ) عدد نمبر ( 1795 ) صفحہ ( 42 ).
Create Comments