21593: نصيحت كے ليے ميت كو غسل دينے كى تصوير بنانے كا حكم


وعظ و نصيحت كى غرض سے ميت كو غسل ديتے ہوئے ويڈيو بنانے كا كيا حكم ہے ؟

Published Date: 2008-06-14

الحمد للہ:

اگر تو غسل ديتے ہوئےميت كى تصوير بنانا مقصد ہو تو يہ جائز نہيں، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ذى روح كى تصوير بنانے سے منع فرمايا، اور مصوروں پر لعنت كى اور فرمايا:

" مصوروں كو روز قيامت سب سے زيادہ عذاب ديا جائيگا "

ليكن اگر سائل كى مراد يہ ہے كہ: شريعت مطہرہ كے مطابق ميت كو غسل دينے كا طريقہ بيان كر كے كيسٹ پر ريكارڈ كر كے اسے تقيسم يا فروخت كيا جائے تو اس ميں كوئى حرج نہيں، ليكن اس ميں تصوير نہيں ہونى چاہيے، جيسا كہ لوگوں كون ماز وغيرہ جس كى انہيں ضرورت ہے كى تعليم دينے كے ليے ريكارڈنك كى جاتى ہے.

اللہ تعالى سب كو علم نافع اور عمل صالح كى توفيق نصيب فرمائے.

ديكھيں كتاب: مجموع فتاوى و مقالات متنوعہ فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 8 / 425 ).
Create Comments