جمعرات 2 رجب 1446 - 2 جنوری 2025
اردو

مساجد كى تعمير كے ليے زكاۃ صرف كرنے كا حكم

تاریخ اشاعت : 06-03-2011

مشاہدات : 6682

سوال

مسجد كى تعمير رك چكى ہو اور وہ گرنے كے قريب ہو تو اس پر زكاۃ كا مال صرف كرنے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

علماء كرام كے ہاں معروف ہے، اور جمہور اور اكثر علماء كرام كى رائے بھى يہى ہے، اور يہ پہلے سلف علماء كرام كے اجماع كى طرح ہى ہے كہ مساجد كى تعمير اور كتابوں وغيرہ كى خريدارى ميں زكاۃ صرف نہيں كى جائے گى، بلكہ زكاۃ ان آٹھ مصارف ميں صرف ہو گى جو سورۃ التوبہ كى آيت ميں مذكور ہيں اور وہ يہ ہے:

فقراء و مساكين، زكاۃ اكٹھى كرنے والے عامل، تاليف قلب كے ليے، غلام آزاد كرانے كے ليے، مقروضوں كا قرض ادا كرنے كے ليے، اللہ تعالى كے راستے ميں، اور مسافروں كے ليے.

اور فى سبيل اللہ يعنى اللہ تعالى كے راستے ميں يہ جھاد كے ساتھ خاص ہے، اہل علم كے ہاں يہى معروف ہے، اور مساجد يا مدارس كى تعمير پر زكاۃ صرف كرنا اس ميں شامل نہيں، اور نہ ہى راستوں كى تعمير شامل ہے.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.

ماخذ: مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ ( 14 / 294 )