جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

وضوء كى دعائيں

سوال

وضوء كرتے وقت اور وضوء كے بعد كونسى دعاء مستحب ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

وضوء كرنے كا شرعى طريقہ يہ ہے كہ:

برتن سے اپنے ہاتھوں پر تين بار پانى بہايا جائے، اور پھر برتن ميں داياں ہاتھ داخل كر كے تين بار كلى كرے اور ناك ميں پانى ڈال كر ناك جھاڑے، پھر تين بار چہرہ دھوئے، اور دونوں ہاتھ كہنيوں تك تين بار دھوئے، پھر اپنے سر اور كانوں كا ايك بار مسح كرے، پھر دونوں پاؤں ٹخنوں تك تين بار دھوئے اور اگر سارے اعضاء دو دو بار، يا ايك ايك بار بھى دھوئے تو كافى ہے.

پھر وضوء كرنے كے بعد درج ذيل دعائيں پڑھے:

أشهد أن لا إله إلا الله وحده لا شريك له وأشهد أن محمداً عبده ورسوله

ميں گواہى ديتا ہوں كہ اللہ تعالى كے علاوہ كوئى معبود برحق نہيں، وہ اكيلا ہے اس كا كوئى شريك نہيں، اور ميں گواہى ديتا ہوں كہ محمد صلى اللہ عليہ وسلم اس كے بندے اور رسول ہيں.

اللهم اجعلني من التوابين واجعلني من المتطهرين

اے اللہ مجھے توبہ كرنے والوں اور پاك صاف رہنے والوں ميں شامل فرما.

ديكيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 5 / 231 ).

ليكن وضوء كرنے سے قبل صرف بسم اللہ پڑھى جائيگى، كيونكہ حديث ميں رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" جس نے بسم اللہ نہ پڑھى اس كا وضوء ہى نہيں "

سنن ترمذى حديث نمبر ( 56 ).

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد