بدھ 6 ربیع الثانی 1446 - 9 اکتوبر 2024
اردو

عورت سے مسلسل خارج ہونے والے مادہ كا حكم

تاریخ اشاعت : 28-02-2007

مشاہدات : 6564

سوال

مستقل طور پر مجھ سے سائل مادہ خارج ہوتا رہتا ہے، ميں نماز كس طرح ادا كروں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر تو مادہ خارج ہونے ميں وقفہ ہوتا ہے، اور عادتا نماز كے اوقات ميں خارج نہيں ہوتا، تو اسے مادہ خارج نہ ہونے كے وقت تك نماز مؤخر كر دينى چاہيے اگر نماز كا وقت نكلنے كا خدشہ نہ ہو، ليكن اگر نماز كا وقت نكل جانے كا خطرہ ہو تو وضوء كر كے لنگوٹى باندھ كر نماز ادا كر لے.

ماخذ: شيخ ابن عثيمين كا فتوى ماخوذ از كتاب: فتاوى المراۃ المسلمۃ ( 1 / 224 )