جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

انشورنس كراتے وقت گاڑى كى حقيقى قيمت چھپانا

تاریخ اشاعت : 17-01-2006

مشاہدات : 7310

سوال

ميں ايسے ملك ميں بستا ہوں جہاں گاڑى چلانے والے پر انشورنس كرانى لازم ہے، تو كيا ميرے ليے گاڑى كى اصلى قيمت كے علاوہ كم قيمت لكھنا جائز ہے، تا كہ مجھ سے جبرا لى جانے والى انشورنس كى رقم ميں كمى ہو سكے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

فضيلۃ الشيخ علامہ محمد صالح عثيمين رحمہ اللہ تعالى كے ساتھ مناقشہ اور بحث كے بعد ہم نے مندرجہ ذيل كلام نكالى:

سوال كا مفہوم يہ ہے كہ انشورنس گاڑى كى قيمت كے مطابق ہوتى ہے، يعنى انشورنس كے معاہدے كے وقت جو قيمت ہو، جو كچھ يہ شخص كر رہا ہے وہ جھوٹ كى ايك قسم ہے، ليكن يہ ظلم جو حرام انشورنس كى شكل ميں ہے اس سے چھٹكارا حاصل كرنے كے ليے ہے، لہذا اگر تو اس ميں اسے كوئى ضرر اور نقصان نہيں اور نہ ہى مسلمانوں كى شہرت كو نقصان ہے تو پھر مجبورا ايسا كرنے ميں كوئى حرج نہيں.

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد