21792: قرآن کریم والےموبائل سیٹ بیت الخلاء میں لے جانا


ان آخری دنوں میں مارکیٹ کے اندرایسے الیکٹرانک آلات اور موبائل سیٹ آچکے ہیں جن میں قرآن کریم کی ریکارڈنگ ہو سکتی ہے توان آلات کو بیت الخلاء میں لے جانے کا کیا حکم ہے ؟

الحمدللہ

ان موبائل سیٹوں اورآلات کو بیت الخلاء میں لے جانا حرام نہیں کیونکہ یہ مصحف اور قرآن کریم کے احکام میں نہیں آتے ، اگرچہ ان میں قرآن کریم باآواز ہی ریکارڈ کیوں نہ ہو اس لیے کہ وہ آوازمخفی اور چھپی ہوئ ہے جو کہ ظاہر نہیں اور نہ ہی اس کی کتابت ظاہر ہے ۔

واللہ تعالی اعلم ۔ .

الشیخ محمد صالح المنجد
Create Comments