2213: بال بالكل ختم كرنے ليے كسى وسيلہ كا استعمال


جسم كے بال صاف كرنے ميں كئى ايسے طريقہ پائے جاتے ہيں جن كے استعمال سے دوبارہ بال آتے ہى نہيں، اس ليے ان طريقوں كے استعمال كا حكم كيا ہے ؟

الحمد للہ:

جسم كے جن بالوں كو صاف كرنے كا حكم ہے ( مثلا بغلوں اور زيرناف بال ) يا وہ بال جن كو صاف كرنا مباح ہے ( مثلا ہاتھوں اور پنڈليوں كے بال ) كسى بھى طريقہ سے صاف كرنے ميں كوئى حرج نہيں، ليكن شرط يہ ہے كہ اگر وہ طريقہ مضر اور نقصان دہ نہ ہو، چاہے اس طريقہ كے استعمال سے دوبارہ بال نہ ہى آئيں.

واللہ اعلم .

الشيخ محمد صالح المنجد
Create Comments