32629: وہ حج اورتجارت کے لیے سفرکرنا چاہتا ہے


کیامیرے لیے جائزہےکہ میں حج کے لیے سفر کروں اورمکہ سے سامان خریدوں تا کہ اپنے ملک میں بیچ کرنفع کماؤں ؟

الحمد للہ:

حج کے موسم میں تجارت کرنی جائز ہے ، امام طبری رحمہ اللہ تعالی نے اپنی تفسیر میں اپنی سند کے ساتھ ابن عباس رضي اللہ تعالی عنہما سے روایت بیان کی ہے کہ : اللہ تعالی کے فرمان { تم پرکوئي گناہ نہيں کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو } البقرۃ ( 198 ) کی تفسیرمیں ابن عباس رضي اللہ تعالی کہتے ہيں : احرام سے قبل اوراحرام کے بعد خریدوفروخت میں تم پرکوئي حرج نہيں۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے .

دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11/ 13 )
Create Comments