48978: جب مغرب كے ساتھ عشاء كى نماز جمع تقديم كى جائے تو اس كے فورا بعد وتر ادا كيا جا سكتا ہے


اگر ميں سفر كى بنا پر مغرب اورعشاء كى نماز جمع تقديم كر كے ادا كروں تو وتر كب ادا كرونگا ؟
كيا عشاء كى نماز كے فورا بعد ادا كروں، يا كہ عشاء كى نماز كا وقت ہونے كا انتظار كروں ؟

Published Date: 2006-08-15

الحمد للہ:

آپ كو حق ہے كہ نماز عشاء كے فورا بعد وتر ادا كرليں.

مستقل فتاوى كميٹى كے فتاوى جات ميں ہے:

مسافر اور مريض كے ليے دو نمازيں جمع كرنا مشروع ہے، اور مقيم شخص بھى بارش والى رات جمع كرسكتا ہے، اور اسے حق ہے كہ وہ جمع تقديم كے بعد وتر ادا كرلے.

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 8 / 144 ).

واللہ اعلم .

الاسلام سوال وجواب
Create Comments