اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

جب مغرب كے ساتھ عشاء كى نماز جمع تقديم كى جائے تو اس كے فورا بعد وتر ادا كيا جا سكتا ہے

48978

تاریخ اشاعت : 15-08-2006

مشاہدات : 7255

سوال

اگر ميں سفر كى بنا پر مغرب اورعشاء كى نماز جمع تقديم كر كے ادا كروں تو وتر كب ادا كرونگا ؟
كيا عشاء كى نماز كے فورا بعد ادا كروں، يا كہ عشاء كى نماز كا وقت ہونے كا انتظار كروں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ كو حق ہے كہ نماز عشاء كے فورا بعد وتر ادا كرليں.

مستقل فتاوى كميٹى كے فتاوى جات ميں ہے:

مسافر اور مريض كے ليے دو نمازيں جمع كرنا مشروع ہے، اور مقيم شخص بھى بارش والى رات جمع كرسكتا ہے، اور اسے حق ہے كہ وہ جمع تقديم كے بعد وتر ادا كرلے.

ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 8 / 144 ).

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب