اتوار 23 جمادی اولی 1446 - 24 نومبر 2024
اردو

سورۃ فاتحہ سے قبل كوئى اور سورۃ پڑھنا سنت نبويہ كى مخالفت ہے

5248

تاریخ اشاعت : 19-02-2007

مشاہدات : 5849

سوال

كيا نماز ميں سورۃ فاتحہ سے قبل كوئى سورۃ پڑھنا جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نماز ميں سورۃ فاتحہ سے قبل كوئى اور سورۃ پڑھنى جائز نہيں، بلكہ سورۃ فاتحہ سے قبل دعائے استفتاح، اعوذ باللہ، اور بسم اللہ پڑھى جائيگى.

جس نے سورۃ فاتحہ سے قبل كوئى سورۃ پڑھى وہ سنت نبويہ كى مخالفت كر رہا ہے.

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:ط

" نماز اس طرح ادا كرو جس طرح تم نے مجھے نماز ادا كرتے ہوئے ديكھا ہے "

نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نماز ميں سورۃ فاتحہ سے قبل قرآن مجيد كى كوئى اور سورۃ نہيں پڑھا كرتے تھے، بلكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم تو سورۃ فاتحہ سے قبل دعائے استفتاح مثلا:

" وجهت وجهي للذي فطر السماوات والأرض حنيفاً مسلماً وما أنا من المشركين ، إن صلاتي ونسكي ومحياي ومماتي لله رب العالمين لا شريك له وبذلك أمرت وأنا أول المسلمين اللهم أنت الملك لا إله إلا أنت، أنت ربي و أنا عبدك، ظلمت نفسي، واعترفت ذنبي، فاغفرلي ذنوبا جميعا إنه لا يغفر الذنوب إلا أنت، واهذني لأحسن الأخلاق لا يهدي لأحسنها إلا أنت، واصرف عني سئيها لا يصرف عني سئيها إلا أنت، لبيك و سعديك، والخير كله بيديك، والشر ليس إليك، أنا بك و إليك تباركت و تعاليت، أستغفرك، وأتوب إليك "

ميں نے اپنا چہرہ اس ہستى كى طرف پھير ليا جس نے آسمانوں اور زمين كو پيدا فرمايا يك طرفہ ہو، اور ميں مشركوں ميں سے نہيں، ميرى بدنى عبادت، ميرى قربانى، ميرى زندگى، ميرى موت اللہ رب العالمين كے ليے ہے، اس كا كوئى شريك نہيں اور مجھے اسى كا حكم ديا گيا ہے، اور ميں مسلمانوں ميں سے ہوں، اے اللہ تو ہى بادشاہ ہے تيرے سوا كوئى سچا معبود نہيں، تو ہى ميرا رب ہے، ميں تيرا بندہ ہوں، ميں نے اپنے آپ پرظلم كيا اور اپنے گناہ كا اعترف كرتا ہوں، پس مجھے ميرے سارے گناہ بخش دے، كيونكہ تيرے سوا كوئى گناہوں كو بخشنے والا نہيں، اور مجھے سب سے اچھے اخلاق كى ہدايت نصيب فرما، سب سے اچھے اخلاق كى ہدايت تيرے علاوہ كوئى نہيں دے سكتا، اور مجھ سے برے اخلاق دور كردے، تيرے علاوہ برے اخلاق كوئى نہيں ہٹا سكتا، حاضر ہوں ميں حاضر ہوں اور بھلائى سب تيرے ہاتھوں ميں ہے، ا ور برائى تيرى طرف نہيں ميں تيرى توفيق سے ہوں، اور تيرى طرف متوجہ ہوں، تو بابركت اور بلند ہے، ميں تجھ سے بخشش مانگتا ہوں، اور تيرى طرف توبہ كرتا ہوں.

پڑھا كرتے تھے.

ديكھيں: صفۃ صلاۃ النبى صلى اللہ عليہ وسلم للالبانى ( 59 - 97 ).

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد