اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

اگر حالت جنابت ميں حيض آ جائے تو عورت غسل جنابت كرے گى ؟

91793

تاریخ اشاعت : 01-04-2007

مشاہدات : 13040

سوال

حيض كى حالت ميں جنابت سے كس طرح پاك ہو سكتى ہے ؟
اور اگر وہ حالت حيض ميں غسل جنابت كرے تو كيا وہ وضوء كر كے تين چلو سر پر ڈال كر اپنى دائيں طرف اور پھر بائيں طرف پانى ڈالے گى، يا كہ صرف وضوء كے بغير ہى صرف غسل كر لے كيونكہ وہ حائضہ ہے ؟
اور كيا اس طرح اس كى جنابت ختم ہو جائيگى اور صرف حيض باقى رہے گا يا نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جب حائضہ عورت جنبى ہو جائے يعنى اسے احتلام ہو جائے، يا پھر جنابت كى حالت ميں حيض آ جائے تو اس كے غسل جنابت كرنا مشروع ہے، اس سے وہ قرآن مجيد بغير چھوئے تلاوت كرنے سے مستفيد ہو سكتى ہے، كيونكہ جنبى شخص كو قرآن مجيد كى تلاوت كرنا ممنوع ہے، ليكن حائضہ عورت بغير چھوئے تلاوت كر سكتى ہے.

اس كى مزيد تفصيل ديكھنے كے ليے آپ سوال نمبر ( 2564 ) اور سوال نمبر ( 60213 ) كے جوابات كا مطالعہ ضرور كريں.

اس غسل كا طريقہ بھى باقى مشروع غسل كى طرح ہى ہے، چنانچہ وہ وضوء كے اعضاء پہلے دھوئے اور اپنے سر پر تين چلو پانى ڈال كر پھر اپنى دائيں اور پھر بائيں جانب پانى بہائے، اور پھر سارے بدن پر پانى ڈال لے.

تو اس طرح اس سے جنابت ختم ہو جائيگى، ليكن حيض باقى رہےگا.

ابن قدامہ رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں:

" اور اگر عورت نے حالت حيض ميں غسل جنابت كيا تو اس كا غسل صحيح ہے، اور جنابت كا حكم زائل ہو جائيگا، امام احمد رحمہ اللہ نے يہى بيان كيا اور فرمايا ہے:

جنابت زائل ہو جائيگى، اور خون ختم ہونے تك حيض باقى رہےگا.

ان كا كہنا ہے: ميرے علم كے مطابق كسى كا بھى يہ قول نہيں كہ وہ غسل نہ كرے، صرف عطاء رحمہ اللہ سے مروى ہے كہ وہ غسل نہ كرے، اور ايك روايت ميں ان سے بھى مروى ہے كہ وہ غسل كرے " انتہى بتصرف

ديكھيں: مغنى ابن قدامہ ( 1 / 134 ).

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب