ہفتہ 20 جمادی ثانیہ 1446 - 21 دسمبر 2024
اردو

ویب سائٹ کے بارے میں

اسلام سوال و جواب ویب سائٹ ایک دعوتی، علمی اور تعلیمی ویب سائٹ ہے، اسلام سے متعلق آسان وسائل کے ذریعے، مشورے اور مدلل جوابات فراہم کرنا اس کا ہدف ہے، ان جوابات کی نگرانی اسلامی لیکچرار اور قلمکار الشیخ محمد صالح المنجد کرتے ہیں۔

الشیخ محمد صالح المنجد

پیدائش:

شیخ محترم کی پیدائش 30-12-1380 ہجری میں ہوئی

تعلیم:

آپ نے ابتدائی، ثانوی اور اعلی ثانوی تعلیم  ریاض شہر میں حاصل کی اور پھر اعلی تعلیم کی تکمیل کے لئے سعودی عرب کے شہر ظہران میں منتقل ہو گئے۔

اساتذہ کرام:

آپ نے درج ذیل مشائخ کی علمی مجالس میں حاضر ہو کر علم حاصل کیا:

الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز۔

الشیخ محمد بن صالح عثیمین۔

الشیخ عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرین۔

اور سب سے زیادہ الشیخ عبد الرحمن بن ناصر البراک سے کتب پڑھیں۔

قراءتِ قرآن الشیخ سعید آل عبد اللہ سے حاصل کی۔

مزید آپ نے درج ذیل مشائخ سے بھی علم حاصل کیا:

الشیخ صالح بن فوزان آل فوزان، الشیخ عبد اللہ بن محمد  الغنیمان، الشیخ محمد ولد سیدی حبیب شنقیطی، الشیخ عبد المحسن الزامل، الشیخ عبد الرحمن بن صالح المحمود۔

جوابات کے لئے آپ نے سب سے زیادہ الشیخ عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ سے استفادہ کیا، ابن باز رحمہ اللہ کے ساتھ آپ کا تعلق 15 سال پر محیط ہے، انہوں نے ہی آپ کو درس و تدریس کی ترغیب دی اور دمام میں مرکز دعوت و ارشاد کو مراسلہ بھیجا کہ  ان سے تقاریر، خطبات جمعہ اور علمی دروس  کے لئے تعاون لیا جائے، چنانچہ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ کی کاوش کی بدولت آپ خطیب، امام اور مقرر بن گئے۔

دعوتی سرگرمیاں:

آپ الخبر علاقے کی جامع مسجد  عمر بن عبد العزیز  کے امام اور خطیب ہیں۔

آپ کے متعدد علمی دروس بھی منعقد ہو چکے ہیں، مثلاً:

  • تفسیر ابن کثیر
  • شرح صحیح بخاری
  • فتاوی شیخ الاسلام ابن تیمیہ
  • شرح سنن ترمذی
  • شرح کتاب التوحید، از الشیخ محمد بن عبد الوہاب
  • شرح عمدۃ الاحکام فی الفقہ،  از حافظ عبد الغنی مقدسی
  • شرح کتاب منہج السالکین فی الفقہ، از شیخ سعدی

آپ کے بروز بدھ سلسلہ وار تربیتی دروس بھی ہوتے ہیں اور اسی طرح الریاض اور جدہ میں ماہانہ  دروس بھی ہیں۔

القرآن الکریم ریڈیو پر آپ کا ہفتہ وار پروگرام: " بين النبي صلى الله عليه وسلم وأصحابه " دوپہر 02:05 پر ہفتے کے دن نشر ہوتا ہے، اسی طرح  ہفتہ وار پروگرام : " خطوات على طريق الإصلاح " دوپہر ایک بجے بدھ کے دن نشر ہوتا ہے، جبکہ بروز سوموار شام 06:45  پر نشر مکرر ہوتا ہے۔

آپ کے بہت زیادہ ٹی وی پروگرام اور آڈیو  دروس ہیں جن کی مدت (4500) گھنٹوں سے زیادہ  ہے اور یہ   23 سالہ عرصے پر محیط ہیں۔

آپ کی متعدد تصانیف بھی ہیں، جن میں سے چند یہ ہیں:

1۔ كونوا على الخير أعواناً۔

2۔ أربعون نصيحة لإصلاح البيوت۔

3۔ 33 سبباً للخشوع۔

4۔ الأساليب النبوية في علاج الأخطاء۔

5۔ سبعون مسألة في الصيام۔

6۔ علاج الهموم۔

7۔ المنهيات الشرعية۔

8۔ محرمات استهان بها كثير من الناس۔

9۔ ماذا تفعل في الحالات التالية۔

10۔ ظاهرة ضعف الإيمان۔

11۔ وسائل الثبات على دين الله۔

12۔ أريد أن أتوب ولكن ۔

13۔ شكاوى وحلول۔

14۔ صراع مع الشهوات۔

آپ نے اسلام سوال و جواب ویب سائٹ (islamqa.info) 1996ء میں قائم کی اور اب تک یہ ویب سائٹ چل رہی ہے۔