جمعہ 21 جمادی اولی 1446 - 22 نومبر 2024
اردو

صفا اور مروہ كےمابين سعي حج يا عمرہ كے علاوہ مشروع نہيں

سوال

كيا نفلي سعي كرني جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ تعالى كہتے ہيں :

نفلي سعي كرنا جائز نہيں اس ليے كہ سعي صرف حج يا عمرۃ ميں ہي كرنا مشروع ہے اس كي دليل مندرجہ ذيل فرمان باري تعالى ہے :

يقينا صفا اور مروہ اللہ تعالى كي نشانيوں ميں سے ہيں اس لئے بيت اللہ كا حج وعمرہ كرنے والے پر ان كا طواف كرلينے ميں بھي كوئي حرج نہيں ،اپني خوشي سے بھلائي كرنے والوں كا اللہ تعالى قدر دان ہے اور انہيں خوب جاننے والا ہے البقرۃ ( 158 ) .

ماخذ: فتاوى اركان الاسلام صفحۃ نمبر ( 540 )