الحمد للہ.
الحمدللہاگرتو معاملہ ایسا ہی ہے جیسا آپ بیان کررہے ہیں تو آپ کی بیوی نے کئي ایک غلطیاں کی ہیں ، جن میں اس کا گھر سے بغیر اجازت نکلنا ، اوراپنے میکے میں ہی رہنا ، بغیر کسی ظاہری سبب کے آپ کے پاس واپس نہ آنا ، اوراس سے بھی قبل ملازمت کرنے پر اصرار کرنا جوکہ آپ کے ساتھ معاھدہ کی خلاف ورزی ہے ، آپ کے والدین کے ساتھ ناشائشتہ سلوک ، اورگھر کے رازوں کوافشاں کرنا ۔
ہم آپ کومشورہ دیتے ہیں کہ آپ وہ طریقہ اختیار کريں جس کی راہنمائي رب العالمین نے مندرجہ ذيل فرمان میں کی ہے :
فرمان باری تعالی ہے :
اگرتمہیں خاوند اوربیوی کے آپس میں ان بن ہونے کا خدشہ ہو توایک منصف مرد والوں میں سے اورایک عورت کے گھروالوں میں سے مقرر کرو ، اگر یہ دونوں صلح کرانا چاہیں گے تو اللہ تعالی دونوں میں ملاپ کرا دے گا ، یقینا اللہ تعالی پورے علم والا پوری خبر والا ہے النساء ( 35 ) ۔
توآپ اپنے بیوی کے خاندان میں سے کوئي صالح شخص اختیار کریں اورپھر وہ دونوں جوبھی فیصلہ کریں آپ اسے تسلیم کرلیں اس لیے کہ اسی میں خیر وبھلائی اورکامیابی ہے ، اوراگر وہ دونوں طلاق کا فیصلہ کرتے ہیں توآپ پھر بھی غم نہ کریں کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :
اوراگر خاوند اوربیوی علیحدہ ہوجائيں تواللہ تعالی اپنی وسعت سے ہر ایک کو بے نیاز کر دے گا ، اللہ تعالی بڑی وسعت والا اورحکمت والا ہے النساء ( 135 ) ۔
اوراگران دونوں منصفوں والا معاملہ بھی اس کے ساتھ فائدہ مند نہيں ہوتا توپھر آپ کے لیے جائز ہے کہ آپ عدالت سے رجوع کريں تا کہ وہ یاتو اسے اپنے گھر واپس آنا لازم کریں اوریا پھر قاضی چاہے توآپ کے درمیان علیحدگی کروا دے ۔
آپ اس مدت کے دوران اپنے تصرفات اور اقوال پرضبط اورصبر وتحمل سے کام لیں اس لیے کہ شیطان توخاوند اوربیوی کے مابین علیحدگي کرانے پر حریص ہے ، اوربعض اوقات اختلاف اورمخالفت کے زیر سايہ بات اورکلمہ کا بہت زيادہ اثرہوتا ہے ۔
اور اس کے ساتھ ساتھ آپ اللہ تعالی سے دعا کرتے رہیں کہ وہ آپ کی راہنمائي فرمائے ، اورجس میں آپ اورآپ کی بیٹی کے لیےخیر اوربھلائي ہے اس کی توفیق عطا فرمائے ، اورکوئي بھی کام استخارہ کرنے سے قبل نے کریں بلکہ اللہ تعالی سے اس کے بارہ میں استخارہ کرلیں اورجلد بازی سے اجتناب کریں اس لیے کہ جلدبازی کبھی بھی خير اوربھلائي نہیں لاتی ۔
اورآپ پر ضروری ہےکہ آپ حلم وبردباری اورنرمی سے کام لیں ، کتنے ہی خاندان تباہی کے دھانے پر پہنچنے کے بعد پھر وہ اپنی محبت والفت اورخوشی وسرور والی زندگي کی طرف لوٹ آئے ۔
اور آپ اپنے آپ پر رجوع کرتے ہوئے اپنی غلطیوں کوتلاش کریں ، آپ اپنے اوررب کے ساتھ معاملات کی اصلاح کریں تاکہ وہ آپ اوراپنی مخلوق کے مابین تعلقات کی اصلاح کردے ، اس لیے کہ اللہ تعالی کی اطاعت اوراس کی معصیت میں گھروں کی استقامت اورخرابی میں بہت ہی بڑا دخل ہے ۔
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ دونوں کے حالات کی اصلاح فرمائے اوراپنی اطاعت وفرمانبرداری اور اپنی رضامندی کے کام کرنے کی توفیق عطافرمائے ، آمین یارب العالمین ۔
واللہ اعلم .