اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

کیا والدہ کا چچازاد محرم شمار ہوگا

تاریخ اشاعت : 06-02-2005

مشاہدات : 6753

سوال

میں اپنی والدہ کے چچازاد کے بارہ میں پوچھنا چاہتی ہوں کہ آیا وہ میرا محرم ہے کہ نہیں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ کی والدہ کا چچازاد آپ کی والدہ کا محرم نہیں چہ جائکہ آپ کا محرم بنے ، آپ کے لیے اس سے شادی کرنا جائز ہے اورآپ اس پر حرام نہیں ۔

محرم کی شروط میں یہ شامل ہے کہ وہ آپ پرابدی طور پر حرام ہو ، اس کی تفصیل کے لیے آپ سوال نمبر ( 5538 ) کے جواب کا مطالعہ کریں ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد