اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

روزے کی حالت میں منگیتر سے بات چيت

سوال

کیا روزے دار کےلیے اپنی منگیتر سے ٹیلی فونک گفتگو جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

منگیتر سے بات چيت کے کچھ قواعت وضوابط ہيں آپ ان کی تفصیل سوال نمبر ( 13791 ) کے جواب میں پائيں گے لھذا اس کا مطالعہ کریں ۔

جب یہ قواعد وضوابط پائے جائيں ، اورخاص کرجب شھوت میں انگیخت پیدا نہ ہو اوربات چيت کی ضرورت ہو تو ایسا کرنا جائز ہے ، لیکن اگر ان قواعد وضوابط میں سے کسی ایک کا خدشہ ہو تو پھر آپ کے لیے شرعی طور پر منگیتر سے بات چیت کرنا منع ہے اورجائز نہيں ۔

اورجب ان قواعد وضوابط سے روزے کی حالت میں تجاوز کیا جائے تویہ روزے پر اثر انداز ہوتے ہوئے اس کے اجر وثواب میں نقص پیدا کرے گی ، اوریہ بہت ہی بری چيز اورزيادہ سخت گناہ کا باعث ہے کیونکہ یہ فضیلت والے مہینہ میں کیا جارہا ہے ، لھذا روزہ دار کےلیے ضروری ہے کہ وہ ایسی اشیاء اورافعال سے بچے جس کے ارتکاب سے روزے کے اجرو ثواب میں نقص پیدا ہو، اوراس میں خلل پیدا کردے ۔

واللہ اعلم .

ماخذ: الشيخ محمد صالح المنجد