منگل 9 رمضان 1445 - 19 مارچ 2024
اردو

سحرى ميں صرف پانى پر ہى اكتفا كرنا

سوال

كيا سحرى ميں صرف پانى پينے پر اكتفا كرنے كو سحرى كا نام ديا جا سكتا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" ظاہر تو يہى ہوتا ہے كہ اسے سحرى كا نام ديا جائيگا، ليكن جب اسے كھانا نہ ملے تو، كيونكہ حديث ميں ہے كہ:

" جب تم ميں سے كوئى افطارى كرے تو وہ تازہ كھجور كے ساتھ افطارى كرے، اگر اسے تازہ كھجور نہ ملے تو وہ عام كھجور كے ساتھ افطارى كر لے، اور اگر كھجور نہ ملے تو چند گھونٹ پانى پى لے "

اس ليے جب اس كے پاس كھانا يعنى كھانے والى چيز نہ ہو يا پھر كھانے والى چيز تو ہو ليكن اسے كھانے كى طلب نہ ہو اور وہ پانى پى لے تو اميد ہے كہ اس نے سنت پر عمل كر ليا ہے " انتہى

فضيلۃ الشيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ.

ماخذ: الاسلام سوال و جواب