اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

کیا Lumbar Puncture سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟

سوال

کیا رمضان میں   Lumbar Puncture سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟  اس میں لیبارٹری ٹیسٹ کیلیے ریڑھ کی ہڈی سے پانی لیا جاتا ہے ، اور ریڑھ کی ہڈی کی نچلی جانب ٹیکہ داخل کر کے پانی نکالا جاتا ہے۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

دماغ میں، یا حرام مغز میں یا ریڑھ کی ہڈی میں کوئی بھی طبی آلہ چیک اپ کیلیے  یا نمونہ حاصل کرنے کیلیے داخل کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔

روزہ توڑنے والی اشیا سے متعلق اسلامی فقہ اکیڈمی کی قراردادوں میں درج ذیل امور شامل ہیں:

" درج ذیل امور سے روزہ نہیں ٹوٹے  گا:

1- آنکھ ، ناک اور کان کے قطرے، کان کا لوشن ، ناک کا اسپرے، بشرطیکہ حلق میں اگر یہ چیزیں پہنچیں تو انہیں نگلیں مت بلکہ تھوک دیں۔

2-  دل کے دورے یا ہارٹ اٹیک وغیرہ کے علاج کیلیے زبان کے نیچے رکھی جانے والی گولیاں ، بشرطیکہ حلق تک اثرات پہنچیں تو اسے مت نگلیں۔

3- عورت کی اگلی شرمگاہ میں رکھی جانے والی گولیاں [شافہ] یا لوشن، یا باریک دور بین، یا میڈیکل چیک اپ کیلیے انگلی داخل کرنا۔

4- رحم تک کڑا یا دور بین داخل کرنا۔

5- مرد یا عورت کے پیشاب کے راستے میں داخل ہونے والی باریک  پائپ، یا دور بین ، یا پیشاب کے راستے اندرونی حصوں کا چیک اپ کرنے کیلیے لگایا جانے والا مادہ، یا دوا یا مثانے کی صفائی کیلیے داخل کیا جانے والا محلول۔

6- [دانتوں کی بھرائی کیلیے]دانت کھرچنا، یا داڑھ نکلوانا،  یا دانت صاف کروانا، یا مسواک یا ٹوتھ پیسٹ کا استعمال کرنا، ان سب صورتوں میں اس وقت تک روزہ صحیح ہو گا جب تک حلق سے کوئی چیز نیچے نہ اترے۔

7- کلی کرنا، غرارے کرنا،  منہ کے علاج کے لیے استعمال ہونے والا سپرے ، شرط یہ ہے کہ حلق میں پہنچنے والی چیز کو مت نگلے۔

8- جلد، پٹھوں، اور رگوں میں بطور علاج لگائے جانے والے ٹیکے ، لیکن اس میں ایسے محلول اور ٹیکے شامل نہیں ہیں جو بطورِ غذا استعمال ہوں۔

9- آکسیجن گیس ۔

10-      بے ہوش یا سن کرنے والی گیسیں ، تاہم شرط یہ ہے کہ مریض کو ایسے محلول [گلوکوز، نمکول وغیرہ] نہ دئیے جائیں جو کہ غذا کا متبادل ہوں۔

11-       ایسے مرہم ، تیل اور جلدی پٹیاں جن پر کیمیائی مادہ یا دوائی لگائی جاتی ہے اور وہ جسم میں جلد کے مساموں کے راستے جذب ہو جاتے ہیں۔

12-      پتلا اور باریک پائپ شریانوں میں ان کی تصویر کشی یا دل کی شریانوں کا علاج کرنے کیلیے داخل کرنا۔

13-      پیٹ کی کھال میں سے آنتوں کو چیک کرنے کیلیے دور بین داخل کرنا یا ان کا جراحی آپریشن کرنا۔

14-      ٹیسٹ کیلیے جگر یا دیگر اعضا کا نمونہ لینا بشرطیکہ نمونہ لینے کے لیے کوئی محلول نہ دیا گیا ہو۔

15-      چیک اپ کیلیے معدے میں دور بین داخل کرنا بشرطیکہ اسے داخل کرنے کے لیے محلول وغیرہ نہ لگائے  گئے ہوں۔

16-      دماغ یا ریڑھ کی ہڈی میں حرام مغز تک کوئی بھی آلہ یا علاج کے لئے دوا داخل کرنا۔

17-      خود بخود آ جانے والی قے [اُلٹی] اگر جان بوجھ کر الٹی کی تو روزہ ٹوٹ جائے گا۔" ختم شد

ماخوذ از: مجلہ اسلامی فقہ اکیڈمی

واللہ اعلم

ماخذ: الاسلام سوال و جواب