الحمد للہ.
آپ جس معاملہ ميں پڑنا چاہتےہيں اصلا يہ دو معاملوں پر مشتمل ہے:
پہلا: بنك كےذريعہ گاڑي خريدنا، يہ اس وقت تك جائز نہيں جب تك اس ميں دو شرطيں نہ پائي جائيں:
پہلي شرط: گاڑي بنك كي ملكيت ہو، لھذا آپ كو گاڑي فروخت كرنے سےقبل شوروم سےبنك اپنے ليےگاڑي خريدے .
دوسري شرط: آپ كوگاڑي فروخت كرنےسےقبل بنك شوروم سےگاڑي نكال كر اپنےقبضے ميں كرے.
جب معاملہ ميں يہ دوشرطيں يا ان ميں ايك شرط نہ پائي جائے تو معاملہ حرام ہے. مزيد تفصيل كےليے سوال نمبر ( 36408 ) كا مطالعہ كريں.
دوسرا معاملہ:
يہ ايسي بيع ہےكہ يہ گاڑي صرف اس غرض سے ہي خريدي گئي ہے كہ مال حاصل كيا جاسكے، اور اسےتورق كا نام ديتےہيں، يعني چاندي كےحصول كےليے خريدوفروخت كرنا.
جمہور علماء كرام كےہاں يہ ايك شرط كےساتھ جائز ہے: كہ يہ گاڑي جس سے خريدي ہے اس كےعلاوہ كسي اور كو فروخت كي جائے.
مستقل فتوي كميٹي كےفتاوي جات ميں ہے:
سوال: مسئلہ تورق اور اس كےحكم كےبارہ ميں وضاحت كريں؟
كميٹي كا جواب تھا:
مسئلہ تورق يہ ہےكہ:
ادھارسامان خريديں اور پھر اسے آپ نےجس سےخريدا ہےاس كےعلاوہ كسي اور كواس كي قيمت سےفائدہ حاصل كرنے كےليےنقد فروخت كريں، جمہور علماء كےہاں ايسا كرنےميں كوئي حرج نہيں اھ
ديكھيں: فتاوي اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 13 / 161 )
سوال نمبر ( 45042 ) بھي ضرور ديكھيں.
لھذا جب دونوں معاملے مندرجہ بالا شروط كےمطابق ہوں توآپ كےليے ان شاء اللہ اس ميں كوئي حرج نہيں.
اللہ تعالي سے دعا ہے كہ آپ كو توفيق دے اور آپ كي مدد فرمائے.
واللہ اعلم .