جمعہ 19 رمضان 1445 - 29 مارچ 2024
اردو

بغير وضوء كيے سعي كرنا

سوال

جب ميں نے صفامروہ كي سعي كي توميرا وضوء ختم ہوگيا اور ميں وضوء كرنے باہر نہ نكل سكا اور اسي طرح طواف وداع ميں بھي ميرےساتھ ايسا ہي ہوا لھذا بغير وضوء طواف اور سعي كرنےوالے كا حكم كيا ہوگا جزاكم اللہ خيرا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

صفا مروہ كے مابين آپ كي سعي صحيح ہے اگرچہ بغير وضوء ہي ہو ، كيونكہ سعي ميں وضوء كي شرط نہيں ، ليكن طواف وداع صحيح نہيں اس ليے كہ وضوء طواف كي شروط ميں شامل ہے اس ليے جب تك آپ مكہ ميں ہيں طواف دوبارہ كريں ، اور اگر آپ اپنے ملك سفر چكے ہيں تو آپ كے ذمہ دم ہے جومكہ مكرمہ ميں ذبح كركے وہاں كے فقراء ميں تقسيم كيا جائے گا .

اللہ تعالي ہي توفيق بخشنے والا ہے اوراللہ تعالي ہمارے نبي محمد صلي اللہ عليہ وسلم اور ان كي آل اور صحابہ كرام پر اپني رحمتيں نازل فرمائے  .

ماخذ: اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ديكھيں فتاوي اللجنۃ ( 11 / 264 )