سوموار 20 رجب 1446 - 20 جنوری 2025
اردو

ننگے بدن وضوء كرنے كا حكم

سوال

گھٹنے سے ليكر ناف تك مرد كا ستر ہے، چنانچہ ننگے بدن يا پھر نيكر پہن كر وضوء كرنے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس كا وضوء صحيح ہے، كيونكہ ستر كا ننگا ہونا، يا نيكر پہننا وضوء صحيح ہونے ميں مانع نہيں، ليكن بيوى يا مملوكہ لونڈى جس كے ساتھ استمتاع كر سكتا ہے كے علاوہ كسى اور كے سامنے ننگا ہونا حرام ہے.

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 5 / 235 )