الحمد للہ.
اس شخص نے آپ کے ساتھ جواسلوب اختیار کیا ہے وہ غلط ہے اورخاص کر روزانہ آپ سے رابطہ کرتا ہے ، آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس سے ممانعت اختیار کریں ، اوراپنی والدہ کو کہیں کہ وہ مذکورہ شخص کو رابطہ کرنے سے منع کردے ۔
اور اگر وہ آپ سے واقعی شادی کرنا چاہتا اورقریب ہونا چاہتا ہے تو اس کے لیے شرعی راستہ اختیار کرتے ہوئے آپ کے ولی کو آپ سے شادی کرنے کا پیغام دے اورمنگنی کرے ، اوراگر آپ کا کوئي مسلمان ولی نہیں تو پھر مسلمان ملک میں حکمران ولی بنے گا ، اوراگر ان کا حکمران بھی نہيں تو پھر ولایت مسلمانوں میں ہوگی ۔
یعنی مسلمانوں میں ان لوگوں کے اندرولایت منتقل ہوگی جن کی بات تسلیم کی جاتی ہے مثلا جہاں آپ رہائش پذیر ہیں وہاں کے اسلامک سینٹر کا چئرمیں یا مسجد کا خطیب اورامام وغیرہ ، اوریہ بھی ضروری ہے کہ اس کے بارہ میں یہ معلوم کیاجائے کہ آیا اس میں صالح اورمسلمان خاوند کی صلاحیت بھی ہے کہ نہیں ۔
خاوند میں کونسی چيزیں اورصفات ہونی چاہیيں جن کا دیکھنا اورتلاش کرنا ضروری ہے اس کے بارہ میں آپ سوال نمبر ( 5202 ) کے جواب میں تفصیل حاصل کرسکتی ہیں ، اورآپ کے لیے یہ بھی ممکن ہےکہ آپ سوال نمبر ( 389 ) اورسوال نمبر ( 2127 ) کے جوابات کابھی مطالعہ کریں ، تا کہ آپ کومسلمان عورت کے ولی کی شروط کا بھی علم ہوسکے ۔
ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کوصالح اورنیک خاوند حاصل کرنے میں آسانی پیدا فرمائے جو کہ آپ کے لیے اللہ تعالی کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے میں معاونت کرے ۔ آمین ۔
واللہ اعلم .