بدھ 15 شوال 1445 - 24 اپریل 2024
اردو

منگنی کے خیال میں لڑکی سے کئي بار رابطہ کرچکا ہے لیکن وہ اس کے بارہ میں کچھ بھی نہيں جانتی

21973

تاریخ اشاعت : 02-03-2004

مشاہدات : 8817

سوال

میں چوبیس سالہ امریکی مسلمان لڑکی ہوں ، اورتقریبا آٹھ برس سے اسلام میں داخل ہوئي ہوں ، میں ان سابقہ برسوں میں یہ سچی کوشش اورتمنا کرتی رہی ہوں کہ ایک مسلمان بیوی اورماں بن سکوں ، لیکن میرے خوابوں کی تعبیر نہیں مل سکی اس لیے کہ میں ایک بہت ہی چھوٹی سی مسلمان کیونیٹی میں رہائش پذیرہوں ( ۔۔۔۔۔ ) ۔
پچھلےماہ میں نے اپنی ذاتی معلومات ایک بڑی اسلامی کیمونیٹی کے اسلامک سینٹر میں بھیجیں تاکہ مجھے کسی اسلامی مدرسے میں ملازمت مل جائے ، توریاست فلوریڈا میں ایک اسلامک سینٹر کےامام نے ریکارڈر پر کئي ایک پیغام چھوڑے ، پھر کچھ دنوں بعد اسی مسجد سے ایک شخص نے مجھ سے رابطہ کیا اورکہنے لگا کہ وہ اصل میں سعودی ہے میری عمر تیس برس سے زائد ہے اوردس برس سے امریکہ میں رہائش پذیر ہے اورشادی کرنے کے لیے عورت کی تلاش میں ہے ۔
اوراس نے یہ بھی کہا کہ اس کی ذاتی معلومات دیکھنے کے بعد میرے ساتھ شادی کی رغبت پیدا ہوئي ہے ( امام نے اسے میری معلومات کا کاغذ دیا کیونکہ اسے پتہ چلاتھا کہ وہ شادی کے لیے عورت کی تلاش میں ہے اورمیں کالج میں اسلامک سٹڈی کی طالبہ ہوں ) ۔ میں اپنی والدہ کے ساتھ رہائش پذیر ہوں جو کہ خود بھی مسلمان ہیں لیکن میرا کوئي قریبی مسلمان نہیں ، اور نہ ہی میں ریاست فلوریڈا کے کسی مسلمان کوجانتی ہوں ، وہ شخص مستقل میرے ساتھ رابطہ میں رہا والدہ کی موجودگی میں میرے ساتھ بات چیت کرتا رہتا ہے اوراس نے میری والدہ سے بھی بات کی کہ وہ شادی پر رضامند ہوجائيں ۔ اوراللہ تعالی کی مشیئت سے مجھے بھی شادی کی بہت خواہش ہے لیکن مجھے ایک پریشانی اورقلق ہے اورمیں کمزوری محسوس کرتی ہوں اس لیے کہ میرا کوئي بھی قریبی نہیں جواس شخص کے بارہ میں معلومات اکٹھی کرے اورباز پرس کرسکے ۔
مجھے بہت سارے یہ قصے سن کربہت دکھ ہوا ہے کہ لوگ امریکہ میں آتے اورلڑکیوں کو کچھ سالوں تک سبز باغ دکھاتے ہیں یا پھر کئی دوسرے غلط قسم کے معاملات میں پڑ جاتے ہیں مجھے اس لحاظ سے پریشانی لگی ہوئی ہے کہ کہیں یہ شخص بھی ؟
مذکورہ شخص نے اسلام اوردعوت و تبلیغ کے بارہ میں بہت ہی محبت کا دعوی کیا ہے ، اورکہتا ہے کہ مجھے بہت ہی خوشی ہے کہ آپ کی والدہ بھی مسلمان ہے اوروہ یہ چاہتا ہے کہ اگر ہماری شادی ہوجائے تو وہ آپ کی والدہ پر بھی خرچ کرے ، اوریہ بھی ممکن ہے کہ ہم سعودیہ میں جا کررہائش پذیر ہو جائیں۔
لیکن میں خوف‍زدہ ہوں کیونکہ اس نے یہ بھی کہا کہ اس نے اکثر اوقات داڑھی رکھی ہے اورمنڈاتا بھی رہا ہے ، مجھے اس معاملہ نے بہت ہی پریشان کیا ہے کیونکہ مجھے سنت میں داڑھی بڑھانے کی اہمیت کا علم ہے ،لیکن شادی میں میرا سب سے اہم معاملہ یہ ہے کہ مجھے اس کے اعتقاد اوراسلامی تعلیمات کی تطبیق کے بارہ میں کوئي علم نہیں ۔ میں نے اسلامی شادی کے بارہ میں ایک کتاب پڑھی جس میں یہ تھا کہ یہ بہت ہی مشکل اور مستحیل ہے کہ کوئي شخص اپنا شریک حیات ایسا حاصل کرلے جس میں پوری شروط پائی جائيں ، لیکن شریک حیات میں دین دیکھنا چاہیے کہ وہ دین پر کتنا عمل پیرا ہے ، تومیرے لیے یہ کیسے ممکن ہے کہ میں اس شخص کے بارہ میں معلوم کروں کہ دین پر کتنا عمل پیرا اورصالح ہے کہ نہیں ؟
مجھے یہ کیسے علم ہوگا کہ مذکورہ شخص اسلام کے بارہ میں کتناسچا ہے ؟ مجھے اس شخص میں کونسی چيزیں دیکھنی چاہیيں ؟ مجھے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ۔
میں نے سوال ارسال کردیا تھا اوراب اس میں کچھ اضافہ کرنا چاہتی ہوں وہ یہ کہ : مجھ سےشادی چاہنے والا شخص روزانہ رابطہ کرتا ہے اوربعض اوقات تو دن میں دو بار رابطہ کرتا ہے ، اوریہ بھی ہے اس نے قطعی طور پر ابھی تک مجھے شخصی طور پر نہیں دیکھا اور نہ ہی تصویر ہی دیکھی ہے ، لیکن اس کے باوجود وہ میرے ساتھ شادی کرنے پر مصر ہے ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس شخص نے آپ کے ساتھ جواسلوب اختیار کیا ہے وہ غلط ہے اورخاص کر روزانہ آپ سے رابطہ کرتا ہے ، آپ کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس سے ممانعت اختیار کریں ، اوراپنی والدہ کو کہیں کہ وہ مذکورہ شخص کو رابطہ کرنے سے منع کردے ۔

اور اگر وہ آپ سے واقعی شادی کرنا چاہتا اورقریب ہونا چاہتا ہے تو اس کے لیے شرعی راستہ اختیار کرتے ہوئے آپ کے ولی کو آپ سے شادی کرنے کا پیغام دے اورمنگنی کرے ، اوراگر آپ کا کوئي مسلمان ولی نہیں تو پھر مسلمان ملک میں حکمران ولی بنے گا ، اوراگر ان کا حکمران بھی نہيں تو پھر ولایت مسلمانوں میں ہوگی ۔

یعنی مسلمانوں میں ان لوگوں کے اندرولایت منتقل ہوگی جن کی بات تسلیم کی جاتی ہے مثلا جہاں آپ رہائش پذیر ہیں وہاں کے اسلامک سینٹر کا چئرمیں یا مسجد کا خطیب اورامام وغیرہ ، اوریہ بھی ضروری ہے کہ اس کے بارہ میں یہ معلوم کیاجائے کہ آیا اس میں صالح اورمسلمان خاوند کی صلاحیت بھی ہے کہ نہیں ۔

خاوند میں کونسی چيزیں اورصفات ہونی چاہیيں جن کا دیکھنا اورتلاش کرنا ضروری ہے اس کے بارہ میں آپ سوال نمبر ( 5202 ) کے جواب میں تفصیل حاصل کرسکتی ہیں ، اورآپ کے لیے یہ بھی ممکن ہےکہ آپ سوال نمبر ( 389 ) اورسوال نمبر ( 2127 ) کے جوابات کابھی مطالعہ کریں ، تا کہ آپ کومسلمان عورت کے ولی کی شروط کا بھی علم ہوسکے ۔

ہم اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ آپ کوصالح اورنیک خاوند حاصل کرنے میں آسانی پیدا فرمائے جو کہ آپ کے لیے اللہ تعالی کی اطاعت و فرمانبرداری کرنے میں معاونت کرے ۔ آمین ۔

واللہ اعلم  .

ماخذ: الشیخ محمد صالح المنجد