اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

بغير وضوء اذان اور اقامت كہنے كا حكم

تاریخ اشاعت : 09-07-2008

مشاہدات : 7878

سوال

كيا بغير وضوء اذان اوراقامت كہنا صحيح ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

وضوء كے بغير اذان اور اقامت كہنا صحيح ہے، ليكن افضل يہ ہے كہ مؤذن اور اقامت كہنے والا شخص باوضوء ہو، اور اسى طرح اس كى نماز بھى صحيح ہے، چاہے مؤذن اور اقامت بغير وضوء كے ہى ہو.

اور اگر مؤذن اور اقامت كہنے والا شخص بغير وضوء كے ہى نماز ادا كرتا ہے تو دوسرے لوگوں كى طرح وہ بھى نماز لوٹائے گا.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے. اھ.

ماخذ: ماخوذ از: مجموع فتاوى و مقالات متنوعہ فضيلۃ الشيخ ابن باز رحمہ اللہ ( 10 / 338 )