الحمد للہ.
وضوء كے بغير اذان اور اقامت كہنا صحيح ہے، ليكن افضل يہ ہے كہ مؤذن اور اقامت كہنے والا شخص باوضوء ہو، اور اسى طرح اس كى نماز بھى صحيح ہے، چاہے مؤذن اور اقامت بغير وضوء كے ہى ہو.
اور اگر مؤذن اور اقامت كہنے والا شخص بغير وضوء كے ہى نماز ادا كرتا ہے تو دوسرے لوگوں كى طرح وہ بھى نماز لوٹائے گا.
اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے. اھ.