بدھ 10 جمادی ثانیہ 1446 - 11 دسمبر 2024
اردو

روزے پر دوائیں اور طبی آلات استعمال کرنے کا اثر

سوال

کیا جائز ادویات تجويز کرنے کے متعلق علماء کے اقوال ایسے ہیں جن کا اور روزوں کا آپس میں کوئی تعارض نہیں اور تحدید کے ساتھ یہ ادویات (1) کپسول اور سیرپ (2) پھیپھڑوں اور سینہ کے لۓ بخاخ یعنی سپرے (3) انیما (4) شریان میں لگنے والے انجیکشن -
میرا سوال سینے کی تکلیف کے لۓ استعمال ہونے والی بخاخ کے متعلق ہے جو کہ بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ تقریبا بیس فیصد بچے اس کا شکار ہیں آپ سے گزارش ہے کہ اس کی شرح کے ساتھ مزید معلومات بھی فراہم کریں ۔ اللہ تعالی آپ کو جزآئے خیر عطا فرمائے ۔

جواب کا متن

الحمد للہ.

ذیل میں ان اشیاء کا جو کہ روزہ کو ختم کرتی یا نہیں ان کا ذکر کیا جاتا ہے جو کہ طب میں استعمال ہوتی ہیں ۔

مندرجہ ذيل کلام اس شرعی بحث ومباحثہ کا خلاصہ ہے جو کہ بعض ادوار کے اند مجمع فقہ الاسلامی میں پیش کۓ سوالات کے بعد تیار کیا گیا ہے ۔

اول :

مندرجہ ذیل اشیاء روزہ توڑنے والی شمار نہیں ہوتیں ۔

1- آنکھوں میں یا ناک اور کان کے قطرے یا کان کو دھونا یا ناک کا بخاخ لیکن اس میں شرط یہ ہےکہ اگر حلق میں پہنچے تو اسے نگلا نہ جائے ،

2- سینہ وغیرہ کے لۓ جو گولیاں زبان کے نیچے رکھ کر استعمال کی جاتی ہیں جب کہ حلق میں پہنچنے والی چیز کو نگلا نہ جائے ۔

3- بچہ دانی میں جو انیمہ وغیرہ یا اسے صاف کرنے کی اشیاء یا بچہ دانی کے لۓ دور بین یا میڈیکل چیک اپ کے لۓ سلائی داخل کرنا ۔

4- رحم میں دور بین یا سلاخ کرنا ۔

5- مرد اور عورت کی ظاہری پیشاب والی نالی میں جو داخل کیا جا‏ئے مثلا باریک پائپ یا دور بین یا شاعوں کے ساتھ کوئی مادہ یا کوئی دواء یا مثانہ صاف کرنے اور دھونے کے لۓ محلول ۔

6- دانت یا داڑھ کا اکھیڑنا اور دانتوں کی صفائی یا مسواک اور برش کرنا جب کہ حلق میں پہنچنے والی چیز کو نگلنے سے بچا جائے ۔

7- کلی اور غرغرہ کرنا اور منہ کے علاج کے لۓ استعمال ہونے والا بخاخ جب کہ حلق میں پہنچنے والی چیز کو نگلنے سے بچا جائے ۔

8- جلدی اور عضلاتی اور وریدوں میں بطور علاج استعمال ہونے والے انجکشن اس مادہ سائلہ اور انجکشن کے علاوہ جو کہ بطور غذا استعمال ہوتے ہوں ۔

9- آکسیجن گیس ۔

10- بے ہوش کرنے والی گیسیں جب کہ مریض کو محلول اور سائل چیز نہ دی جائے جو کہ غذا ہوتی ہیں ۔

11- جسم میں جلد کے مساموں کے راستے چوسنے کے ساتھ جائے مثلا مرہم اور تیل اور جلدی پٹیاں جن پر کیمیائی اور دوائی مواد ہوتا ہے

12- پتلا اور باریک پائپ شریان میں تصویر کے لۓ داخل کرنا یا دل کی شریانوں وغیرہ کا علاج کرنا ۔

13- پیٹ کے پردے کے اندر انتڑیوں کے چیک اپ کے لۓ دور بین داخل کرنا یا اس کا آپریشن کرنا

14- جگر اور دوسرے اعضاء وغیرہ کا نمونہ لینا جب کہ نمونہ لینے کے لۓ کوئی محلول وغیرہ نہ دیا گیا ہو ،

15- معدہ میں دیکھنے کے لۓ دور بین داخل کرنا جب کہ اسے داخل کرنے کے لۓ محلول وغیرہ نہ دیۓ گۓ ہوں ،

16- دماغ یا حرام مغز میں کوئی بھی آلہ یا علاج کے لۓ مادہ داخل کرنا ۔

دوم :

مسلمان ڈاکٹر کو چاہۓ کہ وہ مریض کو یہ نصیحت کرے کہ وہ ان مذکورہ صورتوں میں علاج کو افطاری کے بعد لیٹ کر لے جب کہ یہ تاخیر اس کے لۓ نقصان دہ نہ ہو ۔

( تا کہ یہ کسی کے روزے کی صحت پر اثر انداز نہ ہو )

واللہ تعالی اعلم  .

ماخذ: مجمع الفقہ الاسلامی صفحہ نمبر 213