اتوار 21 جمادی ثانیہ 1446 - 22 دسمبر 2024
اردو

اليكٹرانك كھيل

سوال

اس وقت سونى اور دوسرى كمپنيوں كے منتشر اور عام الكيٹرانك كھيل كھيلنے كى بچوں كو اجازت دينے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اس كھيلوں كو ديكھنے والا شخص يہ اعتقاد ركھتا ہے كہ اسے ذہنى مہارت اور انفرادى تصرفات كى مہارت حاصل ہوتى ہے.

اور يہ كھيليں مختلف قسم كئى طرح كى ہوتى ہيں: جن ميں خيالى جنگيں ہوتى ہيں جو اس طرح كے مشابہ احوال ميں تصرف كرنے كى مشق سكھاتى ہيں، يا پھر مختلف قسم كے خطرات سے نكلنے اور دشمنوں سے لڑنے اور مختلف اہداف كو تباہ كرنے، اور مختلف قسم كى پلاننگ اور جنگلوں سے نكلنے، اور وحشى جانوروں سے بچ نكلنے اور ہوائى جہازوں اور گاڑيوں كے مقابلے، اور مختلف ركاوٹيں عبور كرنے، اور خزانہ تلاش كرنا ہوتا ہے، اور كچھ ايسے كھيل ہيں جو معلومات زيادہ كرتے ہيں، مثلا كھولنے اور بند كرنے كا كھيل، اور مختلف ٹكڑوں ميں بٹى ہوئى تصوير كو جوڑنا، اور عمار بنانا، اور روشنى اور سايہ كرنا.

شرعى حكم:

اسلام تفريح كرنے اور مباح وسائل كے ساتھ مباح قسم كى لذت حاصل كرنے سے منع نہيں كرتا، اس طرح كى كھيلوں ميں اصل اباحت ہى ہے جب تك يہ كھيل كسى شرعى واجب ميں آڑے نہ آتى ہو، مثلا نماز كى ادائيگى اور والدين كے ساتھ حسن سلوك، اور نہ ہى يہ كھيل كسى حرام كام پر مشتمل ہو ـ ان كھيلوں ميں بہت زيادہ حرام ہيں ـ ان كھيلوں ميں درج ذيل كھيل شامل ہيں:

ـ وہ كھيل جن ميں بہتر زمين والوں اور آسمان والے شريروں كے درميان جنگ كا تصور پيش كيا جاتا ہے، اور اس طرح كے افكار اللہ تعالى پر اتہام، يا فرشتوں پر طعن پر مشتمل ہيں.

ـ وہ كھيل جن ميں صليت كو مقدس بنا كر پيش كيا جاتا ہے، اور يہ دكھايا جاتا ہے كہ صليب سےگزرنا صحت و قوت بخشتى ہے، يا پھر روح واپس لے آتى ہے، يا كھلاڑى كو روح زيادہ ديتى ہے، اور اسى طرح وہ كھيل جن ميں عيسائى تہواروں كے كارڈ كى ڈيزائننگ كرنا.

ـ وہ كھيل جن ميں جادو پيش كيا جاتا ہے، يا پھر جادوگروں كو بڑھا چڑھا كر پيش كيا جاتا ہے.

وہ كھيل جو اسلام اور مسلمانوں كے خلاف بغض و حسد پر مشتمل ہو، مثلا وہ كھيل جس ميں كھلاڑى مكہ مكرمہ پر بمبارى كرنے كى صورت ميں ايك سو اور بغداد پر بمبارى كرنے كى صورت ميں ايك سو پوائنٹ حاصل كرتا ہے.

ـ وہ كھيل جو كفار كو بڑھا چڑھا كر پيش كرتى ہيں اور اس ميں تربيت دى جاتى ہے كہ ان كے ساتھ عزت حاصل كى جائے، مثلا وہ كھيل جن ميں كھلاڑى اگر كسى كافر ملك كى فوج اختيار كرتا ہے تو وہ طاقتور اور قوى بن جاتا ہے، اور اگر كسى عرب ملك كى فوج اختيار كرے تو وہ كمزور اور ضعيف بن جاتا ہے.

اور اسى طرح وہ كھيل جن ميں بچے كى تربيت كفار كے كھيل كلبوں اور كفار كھلاڑيوں كے ناموں كو اچھا جانے.

ـ وہ كھيل جو بےشرم تصاوير اور ستر والى جگہوں سے بےپرد تصاوير پر مشتمل ہوتى ہيں، اور بعض تصاوير ميں تو كامياب ہونے والا ننگى تصوير كى شكل ميں ظاہر ہوتا ہے، اور اسى طرح اخلاق كو خراب كيا جاتا ہے، مثلا وہ كھيل جو معشوق اور محبوبہ كو چھڑانے اور نجات دلانے كى فكر پر مشتمل ہوتے ہيں، يا كسى سہيلى كو كسى شرير يا ديندار شخص سے چھڑانے كى فكر پر.

ـ وہ كھيل وہ جوے اور قمار بازى كى فكر اور سوچ پر مشتمل ہوتى ہيں.

ـ موسيقى جس كى حرمت شريعت اسلاميہ ميں ہر ايك كو معلوم ہے.

ـ جسم كو نقصان اور ضرر دينا، مثلا آنكھوں يا اعصاب كو نقصان پہنچانا، اور اسى طرح وہ آوازيں جو كانوں كے ليے نقصاندہ ہيں، نئى سرچ يہ ثابت كر چكى ہے كہ يہ كھيليں بچوں كے اعصاب كو كمزور كر ديتے ہيں، اور ان ميں عصبيت پيدا كرتے ہيں.

ـ جرائم و دہشت گردى كى تربيت دينا، اور قتل و غارت كو آسان كر دكھانا، اور جانوں كو قتل كرنا، جيسا كہ مشہور كھيل ڈووم ميں ہے.

ـ خيالاتى اور مستحيل اشياء مثلا موت كے بعد واپس آنا، اور خارق عادت قوت كا پايا جانا جس كو كوئى وجود نہيں، اور فضائى كائنات كى تصوير پيش كر كے بچوں كى واقعيت كو خراب كرنا.

ہم نے پورى تفصيل كے ساتھ ان كھيلوں كے عقدى نقصانات اور شرعى ممنوعات بيان كيے ہيں، كيونكہ بہت سارے والدين اس پر متنبہ نہيں ہوتے، اور وہ اس طرح كے كھيل اپنے بچوں كے ليے لے آتے ہيں، اور انہيں ان كے ساتھ دل بہلانے كا كہتے ہيں.

اس پر متنبہ رہنا چاہيے، ليكن اتنا ضرور ہے كہ ان اليكٹرانك كھيلوں كو معاوضہ ميں كھيلنا بالكل جائز نہيں، چاہيں وہ كھيليں مباح ہى كيوں نہ ہوں، اس ليے كہ يہ جہاد كے آلات ميں شامل نہيں، اور نہ ہى اس ميں شامل ہوتے ہيں جن سے جہاد كو تقويت حاصل ہو.

ماخذ: ماخوذ از: المسابقات و احكامھا فى الشريعۃ الاميۃ تاليف ڈاكٹر سعد الشترى