"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
كيا عورتوں كے ليے شادى ميں مردوں كى آواز اور دف سے تيار كردہ نظموں اور اشعار پر مشتمل كسيٹ سننى جائز ہے ؟
الحمد للہ.
ہم نے اپنے شيخ و استاد جناب محمد بن صالح العثيمين رحمہ اللہ سے اس سوال كے متعلق دريافت كيا تو انہوں درج ذيل جواب ديا:
" جائز نہيں ہے " انتہى.
شريعت مطہرہ نے شادى بياہ كے موقع پر عورتوں كو دف بجانے كى اجازت دى ہے، نہ كہ مردوں كو، تو عورتوں كے ليے شادى كے موقع پر دف بجانا ممكن ہے، اور وہ اس ميں اچھے اور مباح قسم كے كلمات پر مشتمل اشعار بھى پڑھ گا سكتى ہيں.
واللہ اعلم .