"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
( بندے اورشرک و کفر کے مابین ( حد فاصل ) نماز ترک کرنا ہے ) صحیح مسلم ۔
اورایک دوسری حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان کچھ اس طرح ہے :
( ہمارے اوران ( کافروں ) کے مابین نماز کا معاھدہ ہے جس نے بھی نماز ترک کی اس نے کفر کا ارتکاب کیا ) مسند احمد ، اورسنن اربعہ میں صحیح سند سے مروی ہے ۔
ہم اللہ سبحانہ وتعالی سے دعا گو ہیں کہ مسلمانوں کے حالات کی اصلاح فرمائے ، اور ان میں سے گمراہ لوگوں کو ھدایت نصیب فرمائے یقینا اللہ تعالی سننے والا اورقریب ہے ۔ .