"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
معلق كردہ طلاق مثلا خاوند كا بيوى كو كہنا: اگر ميں نے تيرى آواز سنى تو تجھے طلاق.
اس مسئلہ ميں اہل علم كا اختلاف پايا جاتا ہے، جمہور علماء كرام كے ہاں طلاق واقع ہو جاتى ہے، ان كے ہاں خاوند كى نيت نہيں ديكھى جائيگى كہ آيا اس نے طلاق كا ارادہ كيا تھا يا نہيں ؟
اور بعض اہل علم ـ اور ابن تيميہ رحمہ اللہ نے بھى يہى اختيار كيا ہے ـ كہٹے ہيں كہ اس طلاق ميں قائل كى نيت كو ديكھا جائيگا، اگر تو اس نے كسى چيز پر ابھارنا چاہا ہو، يا پھر كسى كام سے روكنا چاہا ہو تو طلاق واقع نہيں ہوگى، بلكہ قسم ٹوٹنے كى صورت ميں خاوند كو قسم كا كفارہ ادا كرنا ہوگا، اور اگر وہ طلاق كا ارادہ ركھتا ہو شرط پورى ہونے كى صورت ميں طلاق واقع ہو جائيگى.
اور پھر نيت كا علم تو اللہ سبحانہ و تعالى كو ہى ہے كيونكہ اس پر تو كوئى بھى چيز مخفى نہيں رہتى.
اس ليے مسلمان شخص كو اپنے پروردگار پر حيلہ سازى كرنے سے اور اپنے آپ كو دھوكہ دينے سے اجتناب كرنا چاہيے.
طلاق كى قسم يہ ہے كہ خاوند كہے: مجھ پر طلاق يا مجھ پر طلاق لازم ہے اگر ميں نے تيرى آواز سنى، اس كلام ميں بھى مندرجہ بالا اختلاف پايا جاتا ہے.
اس ويب سائٹ دوسرے قول كے مطابق ہى فتوى ديا گيا ہے وہ يہى ہے كہ خاوند كى نيت كا اعتبار كيا جائيگا.
يہ تو اصل قسم يا طلاق معلق كرنے كے بارہ ميں ہے.
اور پھر خاوند كى نيت كے اعبتار كے ليے بھى خاوند كى مراد ہى معتبر ہو گى، اور جس مدت ميں وہ بيوى كو روكنا چاہتا ہے اس كى تحديد بھى خاوند كى بات ہى مانى جائيگى.
اس ليے اگر خاوند كے قول: " اگر ميں نے تيرى سنى تو " سے اس كى مراد يہ ہو كہ اگر پڑوسيوں نے يہ آواز سنى تو اس نيت پر عمل كيا جائيگا، لہذا اگر وہ پست آواز ميں روئى كہ پڑوسى اس كو نہ سن سكيں تو طلاق واقع نہيں ہوگى.
اور اسى طرح اگر خاوند كى نيت يہ ہو كہ صرف اس وقت ہى آواز بلند نہ كرنا تو بھى اس كى نيت پر عمل كيا جائيگا.
صورت مسئولہ ميں جواب كا خلاصہ يہ ہوا كہ: اگر خاوند اپنى بيوى كو منع كرنا چاہتا تھا اور اسے طلاق دينے كا ارادہ نہ تھا تو قسم ٹوٹنے كى صورت ميں اس پر قسم كا كفارہ لازم آئيگا اور اس سے طلاق واقع نہيں ہوگى.
اور اگر وہ اس سے طلاق كا ارادہ ركھتا تھا تو بيوى كو طلاق ہو جائيگى.
اور اگر وہ بيوى كو آواز بلند كرنے سے منع كرنا چاہتا تھا اور بيوى پست آواز ميں روئى تو اس كى قسم نہيں ٹوٹےگى اور اس پر كچھ لازم نہيں آئيگا.
خاوند كو اللہ تعالى كا تقوى اور ڈر اختيار كرنا چاہيے اور طلاق كو اس كے موقع اور جگہ كے بغير استعمال نہيں كرنا چاہيے، كيونكہ طلاق ڈرانے دھمكانے كے ليے اور عورت پر ظلم كرنے كے ليے نہيں بنائى گئى.
اور اسے طلاق كى قسم اٹھانے سے اجتناب كرنا چاہيے تا كہ اس كى ازدواجى زندگى تباہى اور ناكامى كى طرف نہ چل نكلے پھر اسے اس وقت ندامت كا سامنا كرنا پڑے كہ اس وقت نادم ہونے كا كوئى فائدہ ہى نہ ہو.
اللہ تعالى سے دعا ہے كہ وہ ہمارے اور مسلمانوں كے حالات كى اصلاح فرمائے.
واللہ اعلم .