"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
ہم يونيورسٹى كے سٹوڈنٹ ہيں، ہمارے پاس نماز عيدين اور نماز استسقاء كے ليے عيدگاہ نہيں ہے، تقريبا چار برس سے ہم يہ نمازيں كالج كے سٹيڈيم ميں ادا كر رہے ہيں، يہ اوپر سے كھلا اور اس ميں نائلون بچھا ہوا ہے مذكورہ جگہ ميں ادا كردہ نمازوں كا حكم كيا ہے ؟
الحمد للہ.
مذكورہ جگہ ميں آپ كى نمازيں ادا كرنے ميں كوئى حرج نہيں، جو امور آپ نے بيان كيے ہيں وہ نماز استسقاء اور نماز عيد كى ادائيگى ميں مانع نہيں جب تك وہ جگہ نجاست سے پاك صاف ہے.
ليكن اگر اس كے ليے كوئى مستقل اور عليحدہ جگہ ميسر ہو جائے تو يہ افضل اور اولى ہے.
اللہ تعالى ہى توقيق دينے والا ہے.