اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

کیا رمضان میں فوت شدہ والد کی طرف سے روزے رکھے؟

20-05-2020

سوال 106488

میرے والد رمضان کی تین تاریخ کو فوت ہوئے ہیں، تو کیا مجھ پر ان کی طرف سے رمضان کے روزوں کو مکمل کرنا واجب ہے؟ یعنی میں ان کی طرف سے بقیہ 27 دنوں کے روزے رکھوں گا؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"آپ کے ذمے کچھ بھی نہیں ہے؛ کیونکہ جب آپ کے والد فوت ہو گئے تو ان سے روزوں کی فرضیت بھی ساقط ہو گئی۔ اس لیے آپ کے ذمے نہیں ہے کہ آپ ان کی طرف سے روزے رکھیں، نہ ہی یہ آپ کے لیے شرعاً جائز ہو گا۔ "ختم شد
فضیلۃ الشیخ عبد العزیز بن باز رحمہ اللہ
"مجموع فتاوى ومقالات متنوعة" (15/376)

واللہ اعلم

روزوں کی قضا
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔