اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

کسی دوسرے کی منگیتر سے محبت کرنا

05-01-2004

سوال 10681

میرے دوست نے ایک لڑکی سے منگنی کی اوران دونوں نے شرعی طور پر ایک دوسرے کو دیکھا بھی ہے لیکن ابھی تک عقد نکاح نہیں کیا ، میری نیت تھی کہ میں اس سے منگنی کروں ، میں نے اپنے دوست کواس لڑکی کے بارہ میں پوچھا وہ مجھے اچھی لگتی تھی اورمیں اس سے بہت ہی محبت کرنا لگا ہوں لیکن اس نے مجھ سے پہلے ہی اس کے ساتھ منگنی کرلی ۔
میں اسے بھول نہیں سکتا مجھے یہ علم ہے کہ میرے لیے اپنے مسلمان بھائی کی منگنی پر منگنی کرنا جائز نہیں جیسا کہ حدیث میں بھی وارد ہے ، تو کیا جب میں اپنے دوست سے اس لڑکی کے ساتھ منگنی کرنے کی اجازت حاصل کرلوں اوراس کے سامنے اپنی حالت رکھوں کیا یہ مشکل حل ہوجائے گی ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


جی ہاں یہ مشکل حال ہوجائے گي اس لیے کہ حدیث شریف میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :

( تم میں سے کوئي بھی اپنے بھائي کی منگنی پر اس وقت تک منگنی نہ کرے جب تک کہ پہلے منگنی کرنے والا اسے چھوڑ نہ دے یا پھر اسے اجازت دے دے تو پھر وہ منگنی کرے ) علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے اسے السلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ ( 1030 ) میں صحیح قرار دیا ہے ۔

اورمیں نے شیخ ابن عثيمین رحمہ اللہ تعالی سے اس مسئلہ اوراس دلیل کے بارہ میں سوال کیا تو انہوں بھی وہی جواب دیا جوحدیث سے ظاہر ہے ۔ انتہی ۔

( تو اس بنا پراس منگنی میں ایسے ہوگا کہ اس لڑکی نے دو مردوں کو دیکھا اورفیصلہ بھی وہی کرے گی کہ ان دونوں میں سے کسے اختیار کرے ) ۔

واللہ اعلم .

منگنی اور نکاح کا پیغام
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔