اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

سودى بنكوں كے ليے كمپيوٹر پروگرام تيار كرنا

18-06-2005

سوال 1073

ميں كمپيوٹر پروگرامر ہوں، ميرا سوال يہ ہے كہ:
كيا ميرے ليے سودى بنكوں كے ليے جديد پروگرام تيار كرنے جائز ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

يہ جائز نہيں كيونكہ اللہ سبحانہ وتعالى نے اس سے منع كرتے ہوئے يہ فرمايا ہے:

اور تم گناہ و معصيت اور ظلم و زيادتى ميں ايك دوسرے كا تعاون مت كيا كرو.

اس ميں كوئى شك و شبہ نہيں كہ آپ كا يہ پروگرام تيار كرنا بنك كے ليے سودى معاملات ميں آسانى پيدا كرنا ہے، اور اس سلسلہ ميں آپ كے تيار كردہ پروگراموں كا ان كے ليے استعمال بھى حرام ہے.

اللہ تعالى ہميں اور آپ كو اپنے محبوب اور پسنديدہ كام كرنے كى توفيق عطا فرمائے، اور ہمارے اور اللہ تعالى كو ناراض كرنے والے كاموں ميں دورى اور بعد پيدا فرمائے.

اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر اپنى رحمتوں كا نزول فرمائے. آمين يا رب العالمين.

واللہ اعلم  .

حرام ملازمتیں
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔