"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
آپ كے مذكورہ بيان كے مطابق وضوء كرنا مشكل يا متعذر ہے، اور اللہ تعالى كا فرمان ہے:
اللہ تعالى نے تم پر دين ميں كوئى تنگى نہيں كى الحج ( 78 ).
چنانچہ ہوائى جہاز كے قالين پر اگر تو غبار تو مسافر اس پر تيمم كر لے اور اگر وہاں غبار نہ ہو تو وہ نماز ضرور ادا كرے چاہے طہارت كرنے سےعاجز ہونے كى بنا پر غير وضوء ہى نماز ادا كرنا پڑے.
اللہ سبحانہ وتعالى كا فرمان ہے:
تم ميں جتنى استطاعت ہے اس كے مطابق تقوى اختيار كرو التغابن ( 16 ).
ليكن اگر يہ ممكن ہے كہ ہوائى جہاز دوسرى نماز كے آخرى وقت سے قبل ہوائى اڈے پر اترےگا تو اسے نماز ميں تاخر كرنى چاہيے اور ہوائے اڈے پر جہاز اترنے كے بعد وہ دونوں نمازيں جمع كر كے ادا كرے، ليكن اگر ايسا ممكن نہ ہو، مثلا اگر جمع كى جانے والى نمازوں ميں دوسرى نماز كا وقت ہو يا پھر وہ نماز جمع نہ ہو سكتى ہو مثلا عصر كى نماز مغرب كے ساتھ، اور عشاء كى نماز فجر كے ساتھ، اور فجر كى ظہر كے ساتھ تو اس صورت ميں وہ حسب حال نماز ادا كر لے.