اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

کیاسب احادیث پروثوق ممکن ہے ؟

13-05-2003

سوال 11443

کیاسب احادیث پروثوق ممکن ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کردہ احادیث میں سے جو صحیح احادیث ہیں ، انہیں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرنےمیں کوئ شک نہیں ، اور جواحادیث ضعیف ہیں انہیں نبی صلی اللہ کی طرف منسوب کرنے میں شک ہے ۔

اہل علم پرصحیح اور ضعیف احادیث کوئی مخفی نہیں ہیں ، ایسی کتب بھی تصنیف کی گئ ہیں جو کہ صرف احادیث صحیحہ پر مشتمل ہیں مثلا صحیح بخاری اور صحیح مسلم ، اور کچھ ایسی کتب بھی ہیں جن میں صحیح اورغیر صحیح دونوں پائی جاتی ہیں جیسا کہ باقی کتب احادیث ہیں ۔

احاديث صحیحہ کی تمییز اور پہچان کے سلسلے میں علماء کرام کی بہت ساری کوششیں اورکاوشیں ہیں جیسا کہ یہ معاملہ علوم حدیث کےماہر علماء کوچھوڑکرابتدائ طلاب پر بھی مخفی نہیں ۔ .

حدیث اور علوم حدیث
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔