"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
كيا نماز ميں آستينيں اكٹھى كر كے اوپر چڑھانا نماز ميں كپڑا سميٹنے كى نہى ميں شامل ہوتا ہے، اور اگر يہ اس نہى ميں شامل ہے تو كيا اس كا حكم مختلف ہو گا كہ اگر ميں نے نماز سے پہلے ہى آستين چڑھا ركھى تھى اور اسى طرح نماز شروع كردى، يعنى ميں نے اسے دوران نماز نہيں چڑھايا، يا كہ دونوں برابر ہيں ؟
الحمد للہ.
آستين كو سجدہ كے وقت زمين پر لگنے سے بچانے كے ليے دوران نماز يا نماز سے قبل اكٹھا كرنا يا سميٹنا جائز نہيں ہے، كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" مجھے سات ہڈيوں پر سجدہ كرنے كا حكم ديا گيا ہے، اور يہ حكم ديا گيا ہے كہ نہ تو ميں بال سميٹوں اور نہ ہى كپڑا"
صحيح بخارى و صحيح مسلم.
اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.