اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

مختلف ممالك ميں ليلۃ القدر كا اختلاف

19-08-2011

سوال 129688

كيا ليلۃ القدر سب مسلمانوں كے ليے ايك ہى رات ميں ہوتى ہے يا كہ علاقے اور ملك مختلف ہونےكى بنا پر مختلف ہو گى ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

رات ايك ہى ہوگى چاہے علاقے مختلف ہوں، لہذا عرب ممالك ميں غروب شمس كے وقت داخل ہوگى تو افريقہ ميں بھى اسى دن كا سورج غروب ہونے پر شروع ہو جائيگى اور اسى طرح دوسرے ممالك ميں بھى.

جب ايك قوم كے پاس سے ختم ہوگى تو دوسروں كےہاں شروع چاہے يہ بيس گھنٹوں سے بھى زائد پر مشتمل ہو تو يہ ان كى رات شمار ہوگى اور ان كى بھى رات، اور اس ميں كوئى مانع نہيں كہ ان لوگوں كے ہاں فرشتے نزول كريں اور دوسروں كے ہاں بھى.

تراویح کی نماز اور لیلۃ القدر
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔