"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
ابن قدامہ مقدسی رحمہ اللہ تعالی المغنی میں کچھ اس طرح رقمطراز ہيں :
اگرمالک اپنی لونڈی کی شادی کردے تومالک کا اس کے ساتھ جماع کرنا حرام ہوگا ۔۔۔
آگے فرماتے ہيں :
شادی شدہ لونڈی سے جماع کی تحریم میں کوئي شک وشبہ نہیں اورنہ ہی اس میں کوئي اختلاف ہے ، وہ توصرف خاوند کے لیے مباح ہے اورپھریہ بھی ہے کہ ایک عورت دومردوں کے لیے حلال نہیں اگرمالک نے اس سے جماع کیا تووہ گنہگار ہوگا اوراسے تعزیر کاسامنا کرنا پڑے گا ۔
اورایک جگہ پر ان کا قول ہے :
امام احمد رحمہ اللہ تعالی عنہ کہتے ہیں کہ اسے کوڑے لگاۓ جائيں کے اورسنگسار نہيں کیا جاۓ گا ، یعنی اسے کوڑوں کی صورت میں تعزیر لگائي جاۓ گی ۔۔۔ دیکھیں المغنی لابن قدامہ ( 9 / 497 ) ۔
واللہ اعلم .