"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اگر عورت دين و اخلاق كى بنا پر پسند ہے، اور يہ نوجوان اس سے منگنى كا عزم ركھتا ہے، تو پھر اس لڑكى سے ٹيلى فون كے ذريعہ يا پھر اپنى والدہ يا بہن كى موجودگى ميں اس لڑكى سے بات چيت كرنے ميں كوئى حرج نہيں، ليكن شرط يہ ہے كہ بات چيت بقدر ضرورت ہو، ہو سكتا ہے وہ لڑكى كسى چيز كا يقين كرنا چاہتى ہو، يا پھر وہ اسے كچھ بتانا چاہتى ہو تا كہ اسے معلوم ہو جائے.
اگر غرض اور مقصد حاصل ہو جائے تو پھر بات چيت ختم كر دينى چاہيے، چاہے منگنى ہو چكى ہو يا ابھى منگنى ہونا ہو، منگيتر لڑكى اور لڑكے كے مابين خط و كتابت كا حكم بيان كيا جا چكا ہے، لہذا آپ سوال نمبر ( 36807 ) اور ( 45668 ) كے جوابات كا مطالعہ كريں.
واللہ اعلم .